دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مسئلہ ۱۸۲ و ۱۸۳:                  مسئولہ مولانا ظفرالدین صاحب                                 ۲۶محرم الحرام ۱۳۳۰ھ

ملفوظات حضرت سیدعبدالرزاق ہانسوی قدس سرہ میں یہ حکایتیں ہیں یانہیں؟

(۱)محرم کی دس تھی کہ حضرت مولاناممدوح ایك تعزیہ کے ساتھ ہولئے جو جلاہوں کاتھا اور مصنوعی کربلا میں دفن ہونے کے لئے لوگ لئے جاتے تھے آپ کی وجہ سے اورخدام ومریدین بھی ساتھ ہولیے کربلا تك ساتھ ساتھ رہے بلکہ دیر تك قیام فرمایا کچھ دنوں بعد بعض خاص مریدین نے پوچھا تو فرمایا کہ مجھے تعزیوں سے کچھ مطلب نہیں ہم تو امام عالی مقام کو دیکھ کر ساتھ ہولئے تھے کہ ان کے ساتھ اولیائے کرام کامجمع تھا۔

(۲)انہیں بزرگ کاقصہ ہے کہ ایك دن عاشورہ کومسجد میں بیٹھے وضوکررہے تھے ٹوپی مبارك فصیل پر رکھی تھی کہ یکایك اسی طرح سربرہنہ نیچے تشریف لے آئے اور ایك تعزیہ کے ساتھ ہولئے اس دفعہ لوگوں نے دریافت کیا توفرمایا کہ حضرت سیدۃ النساء تشریف فرماتھیں۔

دونوں روایتیں کہاں تك صحیح ہیں؟

الجواب:

دونوں حکایتیں محض غلط وبے اصل ہیں،تعزیہ داروں کونہ کوئی دلیل شرعی ملتی ہے نہ کسی معتمد کاقول،مجبورانہ حکایت بناتے ہیں،اسی ساخت کی حکایت کوئی شاہ عبدالعزیز صاحب سے نقل کرتاہے،کوئی مولانا شاہ عبدالمجیدصاحب سے،کوئی حضرت مولانا فضل رسول صاحب سے،کوئی مولوی فضل الرحمن سے،کوئی میرے حضرت جدامجد سے،رحمۃ اﷲ علیہم،او ر سب باطل ومصنوع ہیں۔میں توابھی زندہ ہوں میری نسبت کہہ دیا کہ ہم نے اسے تعزیہ شاید عَلَم بتائے کہ ان کے ساتھ جاتے دیکھا اور اس حکایت کاکذب تو خود اسی سے روشن کہ فرمایا:"مجھے تعزیوں سے کچھ مطلب نہیں ہم توامام عالی مقام کودیکھ کر ساتھ ہولئے تھے کہ ان کے ساتھ اولیائے کرام کامجمع تھا"۔سبحان اﷲ! جب تعزیے ایسے معظم ومقبول ومحبوب بارگاہ ہیں کہ خود حضور پرنورامام انام علٰی جدہ الکریم ثم علیہ الصلوٰۃ والسلام بنفس نفیس ان کی مشایعت فرماتے ہیں،ان کے ساتھ چلتے ہیں تو ان سے کچھ مطلب نہ ہونا اﷲ عزوجل کے محبوب ومعظم سے مطلب نہ ہوناہے جوولی تو ولی کسی مسلمان کی شان نہیں۔پھرآگے تتمہ کلام ملاحظہ ہو کہ "اُن کے ساتھ اولیائے کرام کامجمع تھا"یہ کاف بیانیہ توہونہیں سکتا ضرور تعلیلیہ ہے یعنی حضرت امام کے ساتھ ہونے پربھی کچھ توجہ نہ ہوتی مگر کیاکیجئے ان کے ساتھ مجمع اولیاء تھا لہٰذا شامل ہوناپڑا۔عیب بھی کرنے کوہنرچاہئے،ہاں خوب یاد آیا ۳جمادی الآخرہ ۱۳۲۷ھ کوتلہر سے ایك سوال آیاتھا کہ تُونے تعزیہ داری کوجائزکردیاہے اس خبرکی کیاحقیقت ہے؟ ایك


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن