30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں سیدنا حضرت عالی مقام علٰی جدہ الکریم ثم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم سے اپنی حاجت میں استمداد واستعانت وطلب دعاوشفاعت جائزومحبوب،
|
قال اﷲ تعالٰی "وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ"[1]۔وقال اﷲتعالٰی " اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ یَبْتَغُوۡنَ اِلٰی رَبِّہِمُ الْوَسِیۡلَۃَ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اﷲ تعالٰی کی بارگاہ تك رسائی کے لئے وسیلہ تلاش کرو،اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:یہی وہ ہیں جن کی وہ عبادت کرتے ہیں کہ وہ اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں۔(ت) |
دھنیابنانے کھانے بٹووں میں رکھ کر بچوں کو بھیجنے میں فی نفسہٖ کچھ حرج نہ تھا مگر وہ مبنی جس کی بنا پریہ کیاجاتاہے شرعًاناجائزہے،اس کی اصل یوں ہے کہ پان کھانے کے عادی ہیں محرم کے عشرہ میں سوگ کے خیال سے پان چھوڑدیتے ہیں اس کی جگہ پر دھنیا ایجادہوا ہے،شریعت نے عورت کو شوہرکی موت پر چارمہینے دس دن سوگ کاحکم دیاہے اوروں کی موت کے تیسرے دن تك اجازت دی ہے باقی حرام ہے اور ہرسال سوگ کی تجدیدتو کسی کے لئے اصلًا حلال نہیں پھرحقیقت دیکھئے تودعوٰی غم بھی جھوٹا،غم میں آدمی سے پان نہ کھایاجائے تو دھنیئے کے یہ تکلفات کہ وقت میں اس سے سوجگہ زائد اور خرچ بھی زیادہ اور لذت بھی افزوں،یہ ضرور ہوسکیں گے،یوہیں عشرہ محرم کے سبزرنگے ہوئے کپڑے بھی ناجائزہیں یہ بھی سوگ کی غرض سے ہیں،سوگ میں اصل سیاہ لباس ہے وہ تورافضیوں نے لیا اور انہیں زیبابھی تھا کہ ایك تو ان کے دلوں کی بھی یہی رنگت ہے۔دوسرے یہ کہ سیدنا امام شافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:
|
الشیعۃ نساء ھذہ الامّۃ[3]۔ |
شیعہ اس امت کی عورتیں ہیں۔ |
سوگ وماتم عورتوں ہی کو خوب آتے ہیں۔ہمارے جاہل سنی بھائی سیاہی سے توبچے کہ رافضیوں کی مشابہت نہ ہو مگر اس سے قریب تررنگت سبزی پائی اسے اختیارکیا،سبزی جب گہری ہوگی سیاہی لے آئے گی ہلکی سیاہی کوسبزی کہتے ہیں،آسمان نیلاہے اسے عربی میں خضراء،فارسی میں چرخ سبزہ فام،کہتے ہیں،اردو میں مسیں بھیگنے کو،اس وقت بالوں کی سیاہی خوب گہری نہیں ہوتی،سبزہ آغاز کوکہتے ہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع