30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیلداروں سے گڑھا کھدواکر اس میں تعزیہ دفن کرادینا اور تخت کو واپس لانا اور عوام الناس کی یہ مرادیں مانگنا اور ان کافقیر بنانا،گھرگھر سے مانگ کرنیاز دلوانا اور رنگین ہرے ہرے کپڑے نئے نئے پہننا،اکثر ایساہوتاہے کہ بچہ پیداہوتے ہی مرجاتاہے ایسی حالت میں یہ مرادمانگنا کہ یاحضرت امام حسین! آپ کی دعا سے اگرہمارابچہ زندہ رہا تو ہم دس برس تك آپ کے نام کے بچہ کوفقیر یابہشتی یاپیك بنادیں گے،اور بعد دس برس کے برادری محتاج یامساکین کونہایت خوشی اور جلوس کے ساتھ کھاناکھلاکر فقیری کوختم کرائیں گے اور جابجا مرثیہ جاکر پڑھنا دھنیا بناکربرادری میں بطور حصہ یا عیدی کی طرح بٹووں میں رکھ کر بچوں کے لئے بھیجنا اور کھچڑا پکاکر برادری میں تقسیم کرنا اور خود کھانا محتاجوں کوکھلانا اور یہ کہاں سے ثابت ہواہے اور روٹیاں پکواکر اس طرح لنگر لٹانا کہ ہاتھ میں گرے یاجہاں کہیں اس فعل کا کرنے والا کون ہے اور یہ افعال کس کے ہیں اور مومن کوامام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی شہادت کے واقعہ میں ان دس ایام میں کیاکرناچاہئے۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
مسلمانوں کو ان ایام میں صدقات وخیرات ومیراث وحسنات کی کثرت چاہئے خصوصًا روزے خصوصًا روزعاشورکاکہ سال بھر کے روزوں کاثواب اور ایك سال گزشتہ کے گناہوں کی معافی ہے کما ثبت فی الحدیث الصحیح(جیسا کہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ت)اوربہتریہ ہے کہ نویں دسویں دونوں کا روزہ رکھے۔
|
لقولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لئن بقیت الی قابل لاصومن التاسع[1]۔ |
اس لئے کہ حضورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگرمیں آئندہ سال میں زندہ رہا تو ضرور میں نوتاریخ کابھی روزہ رکھوں گا(ت) |
حضرت شہزادہ گلگوں قبا امام حسین شہیدکربلا ودیگرشہدائے کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کے نام پاك پرجس قدر ہوسکے تصدق وایصال ثواب کریں بلکہ ان روزوں وغیرہا تمام حسنات کاثواب اسی جناب گردوں قباب کی نذرکریں گرمیوں میں ان کے نام پرشربت بلائیں جاڑے میں چائے پلائیں اور نیك نیت پاك مال سے شربت چائے کھانے کوجتناچاہیں لذیذوبیش قیمت کریں سب خیرہے کھچڑا پلاؤفرنی جوچاہیں اور بے دقت میسر ہو برادری میں بانٹیں محتاجوں کوکھلائیں اپنے گھروالوں کوکھلائیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع