30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمائی تو ایك ہرنی بندھی ہوئی پائی اور اس نے عرض کی:ادن منّی یارسول اﷲ! حضورمیرے پاس تشریف لائیں۔رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہرنی کے قریب تشریف لے گئے،فرمایا:تیری کیاحاجت ہے؟ اس نے عرض کی:
|
ان لی خشفین فی ذٰلك الجبل فحلّنی حتی اذھب فارضیعھا ثم ارجع الیک۔ |
اسی پہاڑ میں میرے دوبچے ہیں حضورمجھے کھول دیں کہ میں جاکر انہیں دودھ پلاآؤں پھرحضورکے پاس حاضرہوجاؤں گی۔ |
حضوررحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:تواپنا سچاکرے گی؟ ہرنی نے عرض کی:
|
عذبنی اﷲعذاب العشار ان لم افعل۔ |
میں ایسانہ کروں تو اﷲتعالٰی مجھ پر ان لوگوں کا عذاب کرے جو ظلمًا لوگوں سے مال تحصیلتے تھے۔ |
رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسے کھول دیا،وہ گئی،بچوں کو دودھ پلاکرواپس آئی،مصطفی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے اسے پھر باندھ دیا،وہ بادیہ نشین جس نے یہ ہرنی باندھی تھی ہوشیارہوا اور عرض کی:یارسول اﷲ! حضورکاکوئی کام ہے کہ میں بجالاؤں۔فرمایا:ہاں یہ کہ تو اس ہرنی کوچھوڑدے اس نے چھوڑدی۔وہ ہرنی دوڑتی ہوئی یہ کہتی ہوئی چلی گئی کہ:
|
اشھد ان لاالٰہ الااﷲ وانك رسول اﷲ۔ |
میں گواہی دیتی ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی سچامعبود نہیں اور یہ کہ بیشك آپ اﷲ کے رسول ہیں، |
یہ حدیث طبرانی نے معجم کبیر[1]میں حضرت ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کی۔
غازی میاں کابیاہ کوئی چیزنہیں محض جاہلانہ رسم ہے،نہ ان کے نشان کی کوئی اصل۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۱: ۲۶محرم ۱۳۳۰ھ
عَلم تعزیہ کوبنانا،ڈھول تاشہ یا کسی انگریزی باجے کے ساتھ ہندوکہاربیلداروں سے اٹھوانا اور حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے اسم مقدس کو بتشدید کہنا اور زورزور سے دونوں ہاتھ سے سینہ پیٹنا اور تعزیہ کوبازاروں میں لئے پھرنا،ہندومسلمانوں کوبطورتماشہ کے دکھانا اور دس محرم کو ایك میلہ لگانا اور امام باڑہ میں تعزیہ رکھ کر بتاشہ ریوڑی ہندومسلمانوں سے پڑھوانا اور امام باڑہ پرنوبت رکھوانا اور اس میں روشنی کرنا اور خوب مرصّع کرنا اور دس محرم کو ہندوکہاروں یا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع