30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ امورناجائزہ سے تعزیہ پرجومٹھائی چڑھائی جاتی ہے اگرچہ حرام نہیں ہوجاتی مگر اس کے کھانے میں جاہلوں کی نظرمیں ایك امرناجائز شرعی کی وقعت بڑھانے اور اس کے ترك میں اس سے نفرت دلانی ہے لہٰذا نہ کھائی جائے۔ڈھول بجاناحرام ہے اور جس رات کانام خدائی رات رکھا ان میں بجائے عبادت گناہ ومعصیت کرناگویا گناہ کومعاذاﷲ عبادت ٹھہرانا ہے اور یہ اور زیادہ حرام ہے۔رنڈیوں،ڈومنیوں،بھانڈوں کے یہاں جو مجلس میلادشریف ان کے حرام مال سے کی جائے ان میں شرکت ہرگز نہ کی جائے،
|
فان اﷲ طیب لایقبل الاالطیب[1]۔ |
بلاشبہہ اﷲتعالٰی پاك ہے اور پاك چیز ہی قبول فرماتا ہے۔(ت) |
بلکہ رنڈیوں ڈومنیوں کے یہاں کسی طرح جانانہ چاہئے اگرچہ وہ حلال مزدوری کے مال سے مجلس کریں کہ ان کے یہاں جانے میں تہمت ہے اورتہمت سے بچنے کاحکم ہے۔حدیث میں ہے:
|
من کان یومن باﷲ والیوم الاٰخر فلایقفن مواقف التھم[2]۔ |
جو اﷲ اورقیامت پرایمان رکھتاہو وہ تہمت کی جگہ کھڑانہ ہو۔ |
یہ سمجھنا محض غلط ہے کہ بغیر شیرینی کے ثواب نہ ہوگا،کیارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت شریف کاذکراقدس ویسے ہی موجب ثواب نہیں! ہاں شیرینی میں زیادہ ثواب ہے کہ ذکرشریف کے ساتھ صدقہ فقراء وہدیہ احبّا بھی شامل ہوگیا قربت بدنی کے ساتھ قربت مالی بھی ہوگئی،مجلس میلادشریف اعلٰی مستحب ومندوب وبہتر وخوب ہے اور ان میں قیام بھی مستحسن ومرغوب ہے اور گیارہویں شریف بھی حسن ومحبوب ہے اور گیارہویں تاریخ کی تخصیص میں بھی شرعًا کوئی حرج نہیں،ہاں یہ سمجھنا غلط ہے کہ خاص گیارہویں ہی کو ثواب ملے گا اور دن نہ ملے گا۔چندآدمیوں کامل کرخوش الحانی سے پڑھنا بھی جائزہے جبکہ شعرشرعًا اچھے ہوں اور راگنی کاقصدنہ کریں مگر امردلڑکوں کو ان میں شریك نہ کیاجائے کہ ان میں فتنہ ہے۔یہ سب مسائل بارہا ذکرہوگئے ہیں۔ہرنی کاقصہ جس قدرحدیث میں آیاہے ضرورمقبول ومعتبرہے اور اس کا پڑھنا اور سنانا سب ثواب ہے ہاں اپنی طرف سے کچھ بڑھادیاہو توغلط ہے اسے نکال دینا ضرورہے۔حدیث میں یہ قصہ یوں ہے کہ رسو ل اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جنگل میں تشریف رکھتے تھے کہ کسی کے پکارنے کی آواز آئی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دیکھا کسی کونہ پایا پھرنظر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع