30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پڑھنے کو نہیں جاتا کہتاہے مزدوری کرکے لاؤ شیرینی توپڑھ دوں گا یاشیرینی مت لاؤ تمہارے یہاں ویسے ہی پڑھ دوں گا تومولوی صاحب ہم کوشیرینی بغیرثواب کیوں کریں اور ہم تعزیہ وغیرہ بنانا چھوڑدیں تو یہاں مسلمان کانام بھی نہ رہے گا اب ایك مولوی صاحب آئے ہیں وہ مولود شریف اور گیارہویں کوبھی منع کرتے ہیں تومولوی صاحب اور احمد کا جھگڑا خوب ہوا اور جھگڑا ہوکر یہ بات ٹھہری کہ وہ دودوتین تین آدمی مل کر غزلیں سرہلاکرنہ پڑھاکریں اور قصہ ہرنی کانہ پڑھیں صحیح کتاب کی روایات پڑھا کریں اور کھڑے نہ ہوں جب سے احمد ویسے ہی کھڑاہوکر مولود شریف پڑھتاہے اور مولوی صاحب بھی ویسے ہی کھڑے رہتے ہیں اور جوڑ کے خمسہ پڑھتے ان کے پڑھنے کو کہتے ہیں اور جوغزل خود پڑھتے ہیں۔
اب یہ بات ٹھہری ہے کہ جس بات کو تحریر مذکورہ بالامیں اچھا لکھ دیں گے مولوی احمدرضاخاں صاحب بریلوی کے وہ ہم سب مل کر کریں گے اور کسی بات کا جھگڑا نہیں ہے جوباتیں اس کاغذ میں اوپر درج ہیں ان میں سے جوجوبات بہتر اورثواب زیادہ جس کے کرنے میں ہو وہ تحریر کردیجئے گا اور گیارہویں کی بابت یہ فیصلہ ہوگیاہے چاہے جس تاریخ میں فاتحہ کرو اور اس کاثواب نذراﷲ کرکے حضرت بڑے پیرصاحب کی روح کو ایصال ثواب کریں،یہ مت خیال کرو کہ اگرگیارہویں کو نہ کریں گے تو ہم کو کچھ نقصان ہوگا جس کادل چاہے گیارہویں کرے جس کا دل چاہے دسویں نویں کرے ہروقت ثواب ہے۔
اب ایك بات کو اور منع کرتے ہیں کہ غازی میاں سید سالار کے بیاہ میں مت جاؤ بہرائچ،اب ہمارے کچھ لوگ وہاں کوبھی نہیں جاناچاہتے ہیں یہاں تك کہ ان کے نشان کو بھی منع کرتے ہیں اور ہماری آپس میں شادی ہے،آپ کے جواب آنے کے بعد شادی میں شریك ہوں گے،صاف صاف جواب لکھ دیجئے گا،بہت ثواب کے مرتکب ہوں گے،جواب کے واسطے ارسال خدمت منسلك ہے۔
الجواب:
جھنڈا ایك توجہاد کاہوتاہے وہ لشکرسلطانِ اسلام کے ساتھ خاص ہے یہاں ا س کا اصل محل نہیں کہ یہاں نہ سلطان اسلام نہ لشکراسلام تو اس جھنڈے کاکیاکام۔اور اگرکسی اور غرض سے کوئی جھنڈا بنایاجاتاہو تو اس کامعلوم ہوناچاہئے،اگرغرض محمودہ اور اس میں شہرت اور علامت کی حاجت ہے تو حرج نہیں وقدحققنا فی فتاوٰنا(اس کی تحقیق ہم نے اپنے فتاوٰی میں کردی ہے۔ت)اور اگرغرض مذموم یاعبث وفضول ہے تو منع کرناٹھیك ہے تعزیہ ممنوع ہے شرع میں کچھ اصل نہیں اور جو کچھ بدعات ان کے ساتھ کی جاتی ہیں سخت ناجائزہیں وفصلت بعضھا فی الفتاوٰی(بیشك میں نے فتاوٰی میں بعض مسائل کی تفصیل بیان کردی ہے۔ت)مسلمان اتباع احکام شرع سے ہوتے ہیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع