30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۷۹: ازبسولی ضلع بدایوں مرسلہ خلیل احمدصاحب ۹شوال ۱۳۱۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ کابنانا اور دیکھنا ان پردل سے معتقد ہونا اہل سنت وجماعت کوچاہئے یانہیں؟ اور جوایساکرے اس پربموجب شرع کیاحکم صادرہوگا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
تعزیہ رائجہ مجمع بدعات شنیعہ سیئہ ہے،اس کابنانادیکھنا جائزنہیں،اور تعظیم وعقیدت سخت حرام واشد بدعت۔اﷲ سبحانہ وتعالٰی مسلمان بھائیوں کوراہ حق کی ہدایت فرمائے۔آمین! واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۸۰: ازعیسٰی نگر ضلع کھیری ملك اودھ مرسلہ سیدمظہرحسن صاحب ۱۵صفر۱۳۲۰ھ
جناب مولوی صاحب! ہم لوگ ساکنان عیسٰی نگر ضلع کھیری وڈاك خانہ خاص عیسٰی نگر کے ہیں اور جناب کانام سناہے کہ بریلی میں جناب مولوی احمدرضاخاں صاحب محلہ سوداگران میں بہت بڑے مولوی ہیں اور بہت اچھاحکم شریعت کادیتے ہیں، ہمارے یہاں تھوڑے دنوں سے ایك شخص نے واہی بات مچائی ہے کہ محمدی جھنڈا مت کھڑاکرو اور تعزیہ مت بناؤ اورتعزیہ پر مٹھائی چڑھاتے ہیں اسے کھانے کو منع کرتاہے اور خدائی رات میں ڈھول بجانے کو منع کرتا ہے اور مولودشریف رنڈی اور بھانڈی کے یہاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع