30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکہ اس غم نہ ہونے کاغم چاہئے کہ اس کی محبت ناقص ہے اور جس کی محبت ناقص اس کاایمان ناقص۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۷۴: جناب انتظام علی خاں چھتہ شیخ منگلو زیرجامع مسجددہلی ۱۸جمادی الآخرہ
ہرمیلاد شریف میں شہادت کابیان اور نوحہ اشعاروں کے پڑھتے ہی میلاد خواں خود روتے ہیں اور دوسروں کوبھی رُلاتے ہیں۔ مثال کہ زینب،کلثوم،صغرٰی وغیرہ وغیرہ اس طرح سے پڑھتی تھیں اور روتی تھیں جائزہے یانہیں؟ یعنی اس طرح سے پڑھنا۔
الجواب:
نوحہ ماتم حرام ہے،بیان شہادت حسین ناجائزطورپرجاہلوں میں رائج ہے خود ہی ممنوع اورمجلس میلاد مبارك میں کہ مجلس سرورعالم کے ساتھ اس کاملانا اور حماقت۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۷۵ تا ۱۷۸: ۱۱محرالحرام ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین وخلیفہ مرسلین مسائل ذیل میں:
(۱)بعض سنت جماعت عشرہ ۱۰محرم الحرام کونہ تودن بھرروٹی پکاتے ہیں اور نہ جھاڑو دیتے ہیں کہتے ہیں کہ بعد دفن تعزیہ روٹی پکائی جائے گی۔
(۲)ان دس دن میں کپڑے نہیں اُتارتے ہیں۔
(۳)ماہ محرم میں بیاہ شادی نہیں کرتے ہیں۔
(۴)ان ایّام میں سوائے امام حسن وامام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے کسی کی نیازفاتحہ نہیں دلاتے ہیں،آیا یہ جائز ہے یانہیں؟
الجواب:
پہلی تینوں باتیں سوگ ہیں اورسوگ حرام ہے،اور چوتھی بات جہالت ہے ہرمہینہ ہرتاریخ میں ہرولی کی نیاز اورہرمسلمان کی فاتحہ ہوسکتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع