30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صوتھا والاانھاھا[1]۔ |
اور کوئی بے چینی نہ ہوگی،یہ ارشاد اس پردلالت کرتاہے کہ سیدہ نے اپنی آواز(کلمات مذکورہ کہتے ہوئے)بلندنہ کی تھی ورنہ آپ منع فرمادیتے۔(ت) |
اسی میں فتح الباری سے ہے:
|
یؤخذ منہ ان تلك الالفاظ کان المیت متصفا بھا انہ لایمنع ذکرہ بھابعد موتہ بخلاف ما اذا لایتحقق اتصافہ بھا فتدخل فی المنع[2]۔ |
اس سے استدلال کیاجاتاہے کہ آدمی کے مرنے کے بعد یہ الفاظ کہناجبکہ وہ ان سے متصف ہو منع نہیں بخلاف اس کے کہ آدمی ان سے متصف نہ ہوتو پھرایسے الفاظ کہنا ممانعت میں داخل ہیں۔(ت) |
تحریم نوحہ میں احادیث متواترہ موجود ہیں اس سے جواز نوحہ ثابت نہ کرے گا مگرجاہل۔واﷲ الھادی(اﷲ تعالٰی ہدایت فرمانے والاہے۔ت)واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۷۳: مسؤلہ سیدمقبول عیسٰی میاں صاحب بریلی نومحلہ صفر۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین بیچ اس امر کے اہلسنت وجماعت کو عشرہ محرم الحرام میں رنج وغم کرنا جائزہے یا نہیں؟بیّنواتوجروا۔
الجواب:
اہل سنت وجماعت کامدارایمان حضورسیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت ہے جبتك اپنے ماں،باپ،اولاد،تمام جہان سے زیادہ حضور کی محبت نہ رکھے مسلمان نہیں،خودحضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایؤمن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولدہ والناس اجمعین[3]۔ |
تم میں کوئی مسلمان نہیں ہوتا جب تك میں اسے اس کے ماں باپ اوراولاد اور سب لوگوں سے زیادہ پیارانہ ہوں۔ |
اور محب کومحبوب کی ہرشے عزیزہوتی ہے یہاں تك کہ اس کی گلی کاکتابھی۔حضرت مولاناقدس سرہٗ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع