30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وابن حبان فی صحیح التقاسیم والانواع عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
امام ترمذی نے اس کی تحسین فرمائی اور محدث ابن حبان نے"صحیح التقاسیم والانواع"میں حضرت ابوموسٰی الاشعری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیا۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم |
(۲)چِلاّ کے رونے سے مُردے کو ضرور تکلیف ہوتی ہے۔اہلسنت کے مذہب میں موت سے روح نہیں مرتی،نہ اس کا علم وسمع وبصر زائل ہوتا ہے بلکہ ترقی پاتا ہے،جنازہ رکھاہوتاہے لوگ جوکچھ کہتے کرتے ہیں مردہ سب سنتادیکھتاہے۔یہ سب امور احادیث کثیرہ سے ثابت ہیں کما بیّنّاہ فی"حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات"(جیساکہ ہم نے اس مسئلہ کو"حیات الموات فی بیان سماع الاموات"میں بیان کیاہے۔ت)چلاکے رونے سے زندے پریشان ہوجاتے ہیں ایذاپاتے ہیں نہ کہ مردہ جس پر ابھی ایسی سخت تکلیف چلانے کی گزرچکی ہے اس کی پریشانی اس کی ایذا،بیان سے باہرہے۔پھر وہ تودارحق میں گیا اب اسے ہرمصیبت رنج دیتی اور ہرحسنہ سروربخشتی ہے یہ امر اس کے لئے صدگونہ ایذا کاباعث ہوتاہے،بچہ ہو یاجوان اس میں سب یکساں ہیں۔حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتؤذوا امواتکم بعویل۔رواہ ابن مندۃ والدیلمی [1] عن ام المومنین ام سلمۃ رضی اﷲ تعالی عنھا۔ |
چلا کر رونے سے اپنے مردوں کو ایذا نہ دو(محدث ابن مندۃ اوردیلمی نے ام المومنین سیدہ ام سلمۃ رضی اﷲ تعالی عنھا سے اس کو روایت کیا ہے۔ت) |
حضرت عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالی عنہ نے ایك جنازے میں کچھ عورتیں دیکھیں فرمایا:
|
ارجعن مازورات غیرماجورات انکن لتفتن الاحیاء وتؤذین الاموات۔رواہ سعید[2] بن منصور فی سننہ۔
|
پلٹ جاؤ وبال سے بھری ثواب سے بَری،تم زندوں کو فتنوں میں ڈالتی اور مُردوں کوایذادیتی ہو(سعیدبن منصور نے اس کو اپنی سنن میں روایت کیاہے۔ت) |
امام بکر بن عبداﷲ مزنی تابعی فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع