30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتاہے:
|
" اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہۡتَدُوۡنَ﴿۱۵۷﴾"[1] |
ایسے لوگوں پردرودیں ہیں ان کے رب کی طرف سے اور مہربانی،اور یہی لوگ راہ پانے والے ہیں۔ |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مامسلم یموت لہ ثلثۃ لم یبلغوا الحنث الا ادخلہ الجنۃ بفضل رحمتہ یاھم۔رواہ الشیخان [2] و النسائی وابن ماجۃ عن انس بن مالك واحمد عن امّہ وعن عمروبن عبسۃ وعن ابی ھریرۃ وعبداﷲ بن احمد فی زوائد المسند وابویعلٰی بسند صحیح والحاکم وصححہ عن الحارث بن اقیش رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔ |
جس مسلمان کے تین بچے نابالغی میں مریں گے اﷲ تعالٰی اسے جنت میں داخل فرمائے گا اس رحمت کی برکت سے جو ان بچوں پرفرمائے گا(امام بخاری،مسلم،نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت انس بن مالك کے حوالہ سے اس کو روایت کیاہے۔احمد نے اپنی والدہ، اور عمروبن عبداﷲ اور ابوہریرہ سے روایت کیا۔ابن حبان نے حضرت ابوذر سے اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ سے اور عبداﷲ بن احمد نے زوائدمسندمیں اور ابویعلٰی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیاہے۔اور حاکم نے اسے صحیح قراردے کر حضرت حارث بن اقیش سے روایت کیاہے،اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو۔(ت) |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
مامن مسلم یموت لہ ثلٰثۃ من الوالد لم یبلغوا الحنث الاتلقوہ من ابواب الجنۃ الثمانیۃ من ایھا شاء دخل۔رواہ ابن ماجۃ[3] |
جس مسلمان کے تین بچے نابالغ مریں گے وہ جنت کے آٹھوں دروازوں سے اس کا استقبال کریں گے کہ جس سے چاہے داخل ہو۔(ابن ماجہ نے اس کو |
[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۵۷
[2] صحیح البخاری کتاب الجنائز باب ماقیل فی اولاد المسلمین قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۸۴،سنن ابن ماجہ ابواب ماجاء فی الجنائز باب ماجاء فی ثواب من اصیب الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۱۶،سنن النسائی کتاب الجنائز باب ثواب من احتسب الخ نورمحمدکتب خانہ کراچی ۱/ ۲۶۴
[3] سنن ابن ماجہ ابواب ماجاء فی الجنائز باب ماجاء فی ثواب من اصیب الخ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۱۶،کنزالعمال حدیث ۶۵۶۰ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۳/ ۲۸۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع