30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الامام القشیری فی رسالتہ وابن النجار فی تاریخہ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ |
اسے مسند الفردوس میں،امام قشیری نے اپنے رسالہ میں اور ابن نجار نے اپنی تاریخ میں حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالہ سے اسے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے روایت کیا۔(ت) |
کاعمدہ محمل یہی ہے کہ محبوبان خدا اول توگناہ کرتے ہی نہیں ع
ان المحب لمن یحب مطیع
(بے شك محبت کرنے والا جس سے محبت کرتاہے اس کافرمانبردار مطیع ہوتاہے۔ت)
وھذا مااختارہ سیدنا الوالد رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اور اسی کو ہمارے والدگرامی(اﷲ تعالٰی ان سے راضی ہو)نے پسند فرمایا۔ت)اور احیانًا کوئی تقصیر واقع ہو تو واعظ وزاجرالٰہی انہیں متنبہ کرتا اور توفیق انابت دیتاہے پھر التائب من الذنب کمن لاذنب لہ[1](گناہوں سے توبہ کرنے والا اس آدمی کی طرح ہوجاتاہے جس نے کوئی گناہ کیاہی نہ ہو۔ت)اس حدیث کاٹکڑا ہے وھذا مامشی علیہ المناوی فی التیسیر(یہ وہی ہے جس پر علامہ مناوی نے تیسیر میں روش اختیارفرمائی۔ت)اور بالفرض ارادۂ الٰہیہ دوسرے طورپرتجلی شان عفو ومغفرت واظہار مکان قبول ومحبوبیت پرنافذ ہوا تو عفومطلق وارضائے اہل حق سامنے موجود،ضرر ذنب بحمداﷲ تعالٰی ہرطرح مفقود،والحمدﷲ الکریم الودود،وھذا مازدتہ بفضل المحمود(سب تعریف اس خد اکے لئے جو بزرگ وبرتر،معزز اور بندوں کودوست رکھنے والا اور ان کامحبوب ہے،یہ وہ ہے جس کا میں نے اﷲ تعالٰی ستودہ صفات کے فضل وکرم سے اضافہ کیاہے۔ت)
فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ کے گمان میں حدیث مذکور ام ہانی رضی اﷲ تعالٰی عنہا ینادی مناد من تحت العرش یااھل التوحید،الحدیث[2] (عرش کے نیچے سے ایك نداکرنے والا نداکرے گا اے توحید پرستو،الحدیث۔ت)میں اہل توحید سے یہی محبوبان خدا مراد ہیں کہ توحید خالص تام کامل ہرگونہ شرك خفی واخفی سے پاك ومنزہ انہیں کاحصہ ہے بخلاف اہل دنیا جنہیں عبدالدینار عبدالدرہم عبد طمع عبدہوٰی عبدرغب فرمایاگیا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع