دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

مولٰی عزوجل فرمائے گا:

صدق عبدی فانا احق من قضی عنک[1]۔

میرابندہ سچ کہتاہے سب سے زیادہ میں مستحق ہوں کہ تیری طرف سے ادافرمادوں۔

پھرمولٰی سبحٰنہ وتعالٰی کوئی چیز منگاکر اس کے پلہ میزان میں رکھ دے گا کہ نیکیاں برائیوں پر غالب آجائیں گی اور وہ بندہ رحمت الٰہی کے فضل سے داخل جنت ہوگا۔

پنجم: اولیائے کرام صوفیہ صدق ارباب معرفت قدست اسرارہم ونفعنا اﷲ ببرکاتہم فی الدنیا والآخرۃ(ان کے راز پاك کردئیے گئے،اﷲ تعالٰی ہمیں دنیااورآخرت میں ان کی برکتوں سے فائدہ پہنچائے۔ت)کہ بنص قطعی قرآن روزقیامت ہرخوف وغم سے محفوظ وسلامت ہیں۔

قال تعالٰی " اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللہِ لَاخَوْفٌ عَلَیۡہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوۡنَ ﴿ۚۖ۶۲"[2]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)آگاہ ہوجاؤ یقینا اﷲ تعالٰی کے دوست(ہرخوف اورغم سے محفوظ ہوں گے)نہ انہیں کوئی ڈرہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(ت)

توان میں بعض سے اگربتقاضائے بشریت بعض حقوق الٰہیہ میں اپنے منصب ومقام کے لحاظ سے کہ حسنات الابرار سیئات المقربین کوئی تقصیر واقع ہو تومولٰی عزوجل اسے وقوع سے پہلے معاف کرچکاکہ:

قداعطیتکم من قبل ان تسألونی وقداجبتکم من قبل ان تدعونی وقد غفرت لکم من قبل ان تعصونی[3]۔

میں نے تمہیں عطافرمادیا اس سے پہلے کہ تم مجھ سے کچھ مانگو،او رمیں نے تمہاری درخواست قبول کرلی قبل اس کے کہ تم مجھے پکارو،اور یقینا تمہاری نافرمانی کرنے سے پہلے میں نے تمہیں معاف کردیا۔(ت)

یوہیں اگرباہم کسی طرح کی شکررنجی یاکسی بندہ کے حق میں کچھ کمی ہو جیسے صحابہ رضوان اﷲ تعالٰی


 

 



[1] مسند امام احمدبن حنبل عن عبدالرحمن بن ابی بکر المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۱۹۸،الترغیب والترہیب بحوالہ احمدوالبزارو الطبرانی وابی نعیم مصطفی البابی مصر ۲/ ۶۰۲

[2] القرآن الکریم ۱۰/ ۶۲

[3] مفاتیح الغیب التفسیر الکبیر تحت آیۃ سورۃ القصص وماکنت بجانب الغربی الخ المطبعۃ البہیۃ لمصریۃ ۲۴/ ۲۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن