دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ازالہ کو کافی نہ ہوگا کہ حج گزرے گناہوں کودھوتاہے آئندہ کے لئے پروانہ بیقیدی نہیں ہوتا بلکہ حج مبرور کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھاہوکر پلٹے فانّا ﷲ وانا الیہ راجعون ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم(بے شك ہم اﷲ تعالٰی کے لئے ہیں اور یقینًا اسی کی طرف لوٹ کرجانے والے ہیں،گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اﷲ تعالٰی بزرگ وبرتر کی توفیق کے بغیر کسی میں نہیں۔ت)مسئلہ حج میں بحمداﷲ تعالٰی یہ وہ قول فیصل ہے جسے فقیرغفراﷲ تعالٰی لہ نے بعد تنقیح دلائل ومذاہب واحاطہ اطراف وجوانب اختیارکی نفیس تحقیق بعونہ تعالٰی فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ نے بعد ورود اس سوال کے ایك تحریر جداگانہ میں لکھی،یہاں اس قدرکافی ہے وباﷲ التوفیق(اﷲ تعالٰی ہی کے کرم سے توفیق حاصل ہوتی ہے۔ت)

احادیث: ابن ماجہ اپنی سنن میں کاملًا اور ابوداؤد مختصرًا اور امام عبداﷲ بن امام احمد زوائد مسند اور طبرانی معجم کبیر اور ابویعلٰی مسند اور ابن حبان ضعفاء اور ابن عدی کامل اور بیہقی سنن کبرٰی وشعب الایمان وکتاب البعث والنشور اور ضیاء مقدسی بافادہ تصحیح مختارہ میں حضرت عباس بن مرداس اور امام عبداﷲ بن مبارك بسندصحیح اور ابویعلٰی وابن منیع بوجہ آخر حضرت انس بن مالك اور ابونعیم حلیۃ الاولیا اور امام ابن جریر طبری تفسیر اور حسن بن سفیان مسند اور ابن حبان ضعفاء میں حضرت عبداﷲ بن عمرفاروق اعظم اور عبدالرزاق مصنف اور طبرانی معجم کبیر میں حضرت عبادہ بن صامت اور دارقطنی وابن حبان حضرت ابوہریرہ اور ابن مندہ کتاب الصحابہ اور خطیب تلخیص المتشابہ میں حضرت زید جدعبدالرحمن بن عبداﷲ بن زیدرضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین سے بطرق عدیدہ والفاظ کثیرہ ومعانی متقاربہ راوی:

وھذا حدیث الامام عبداﷲ بن المبارك علی سفٰین الثوری عن الزبیر بن عدی عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال وقف النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بعرفات وقد کادت الشمس ان تغرب فقال یابلال انصت لی الناس فقام بلال فقال فقال انصتوا لرسول اﷲ صلی اﷲ

(یہ حدیث امام عبداﷲ بن مبارك نے امام سفیان ثوری سے انہوں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے۔ت)یعنی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عرفات میں وقوف فرمایا یایہاں تك کہ آفتاب ڈوبنے پرآیا اس وقت ارشاد ہوا اے بلال! لوگوں کومیرے لئے خاموش کر،بلال نے کھڑے ہوکر پکارا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن