دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

التوحید لیعف بعضکم عن بعض وعلیّ الثواب۔رواہ ایضا[1] عن ام ھانی رضی اﷲ تعالٰی عنھا۔

کو معاف کردو اور ثوا ب دنیا میرے ذمہ ہے۔(اسے بھی طبرانی نے سیدہ ام ہانی رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔ت)

یہ دولت کبرٰی ونعمت عظمٰی کہ اکرم الاکرمین جلت عظمتہ اپنے محض کرم وفضل سے اس ذلیل روسیاہ سراپاگناہ کو بھی عطا فرمائے۔  ع

کہ مستحق کرامت گنہگارانند

(گنہگار شرف وبزرگی(عطاکئے جانے کے لائق ہیں۔ت)

اس وقت کی نظرمیں اس کاجلیل وعدہ جمیل مژدہ صاف صریح بالتصریح یاکالتصریح تصریح پانچ فرقوں کے لئے وارد ہوا:

اوّل: حاجی کہ پاك مال،پاك کمائی،پاك نیت سے حج کرے،اور اس میں لڑائی جھگڑے اورعورتوں کے سامنے تذکرہ جماع اور ہرقسم کے گناہ ونافرمانی سے بچے،اس وقت تك جتنے گناہ کئے تے بشرط قبول سب معاف ہوجاتے ہیں،پھر اگر حج کے بعد فورًا مر گیا تو اتنی مہلت نہ ملی کے حقوق اﷲ عزوجل یابندوں کے اس کے ذمہ تھے انہیں ادایاادا کی فکرکرتا توامیدواثق ہے کہ مولٰی تعالٰی اپنے تمام حقوق سے مطلقًا درگزرفرمائے یعنی نماز،روزہ،زکوٰۃ وغیرہا فرائض کہ بجانہ لایاتھا ان کے مطالبہ پربھی قلم عفوالٰہی پھر جائے اور حقوق العباد ودیون ومظالم مثلًا کسی کاقرض آتاہو،مال چھینا ہو،براکہاہو ان سب کو مولٰی تعالٰی اپنے ذمہ کرم پرلے لے اصحاب حقوق کو روزقیامت راضی فرماکر مطالبہ وخصومت سے نجات بخشے،یوہیں اگر بعد کو زندہ رہا اور بقدر قدرت تدارك حقوق اداکرلیا یعنی زکوٰۃ دے دی نماز روزہ کی قضاادا کی جس کاجومطالبہ آتاتھا دے دیا جسے آزار پہنچاتھا معاف کرالیا جس مطالبہ کا لینے والا نہ رہا یامعلوم نہیں اس کی طرف سے تصدق کردیا بوجہ قلت مہلت جو حق اﷲ عزوجل یابندہ کا اداکرتے کرتے رہ گیا اس کی نسبت اپنے مال میں وصیت کردی،غرض جہاں تك طرق برائت پر قدرت ملی تقصیر نہ کی تو اس کے لئے امید اور زیادہ قوی کہ اصل حقوق کی یہ تدبیر ہوگئی اور اثم مخالفت حج سے دھل چکاتھا،ہاں اگربعد حج باوصف قدرت ان امورمیں قاصررہا تویہ سب گناہ ازسرنو اس کے سرہوں گے کہ حقوق تو خود باقی ہی تھے ان کی ادامیں پھرتاخیر وتقصیر گناہ تازہ ہوئے اور وہ حج ان کے


 

 



[1] المعجم الاوسط حدیث ۱۳۵۸ مکتبۃ المعارف الریاض ۲/ ۲۰۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن