30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذٰلك اتقوا اﷲ واصلحوا ذات بینکم فان اﷲ یصلح بین المسلمین یوم القٰیمۃ۔رواہ الحاکم فی المستدرک[1] والبیھقی فی کتاب البعث والنشور وابو یعلٰی فی مسندہ وسعید بن منصور فی سننہ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
فرمایا:یوں کہ اپنے بھائی کو معاف کردے۔کہا:اے رب میرے ! یہ بات ہے تو میں نے معاف کیا۔مولٰی جل مجدہ نے فرمایا:اپنے بھائی کاہاتھ پکڑلے اور جنت میں لے جا۔ حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسے بیان کر کے فرمایا کہ اﷲ تعالٰی سے ڈرو اور آپس میں صلح کرو کہ مولٰی عزوجل قیامت کے دن مسلمانوں میں صلح کرائے گا۔ (حاکم نے مستدرك میں امام بیہقی نے کتاب البعث والنشور میں ابو یعلٰی نے مسند اورسعید بن منصور نے اپنی سنن میں حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کو روایت کیاہے۔ ت) |
اورفرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اذا التقی الخلائق یوم القٰیمۃ نادی منادیا یااھل الجمع تتارکوا المظالم بینکم و ثوابکم علیّ۔رواہ الطبرانی[2] عن انس ایضا رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔ |
جب مخلوق روزقیامت بہم ہوگی ایك منادی رب العزۃ جل وعلا کی طرف سے نداکرے گا اے مجمع والو! آپس کے ظلموں کا تدارك کرلو اور تمہاراثواب میرے ذمہ ہے۔(امام طبرانی نے حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسندحسن اس کو روایت کیاہے۔ت) |
اور ایك حدیث میں ہے حضوروالا صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ نے فرمایا:
|
ان اﷲ یجمع الاولین والاٰخرین یوم القٰیمۃ فی صعید واحد ثم ینادی مناد من تحت العرش یااھل التوحید ان اﷲ عزوجل قدعفا عنکم،فیقوم الناس فیتعلق بعضھم ببعض فی ظٰلامات ثم ینادی منادیا اھل |
یعنی بیشك اﷲ عزوجل روزقیامت سب اگلوں پچھلوں کوایك زمین میں جمع فرمائے گا پھر زیرعرش سے منادی نداکرے گا اے توحید والو! مولٰی تعالٰی نے تمہیں اپنے حقوق معاف فرمائے لوگ کھڑے ہوکر آپ کے دنیاوی مظلموں میں ایك دوسرے سے لپٹیں گے منادی پکارے گا اے توحید والو! ایك دوسرے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع