30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وابی سعیدالخدری والبیھقی عنھما وعن انس رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔ |
اور حضرت ابوسعیدخدری سے اور امام بیہقی نے ان دونوں کے علاوہ حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے اس کی روایت فرمائی۔ت) |
پھریہاں معاف کرالینا سہل ہے قیامت کے دن اس کی امیدمشکل کہ وہاں ہرشخص اپنے اپنے حال میں گرفتار نیکیوں کاطلبگار برائیوں سے بیزارہوگا پرائی نیکیاں اپنے ہاتھ آتے اپنی برائیاں اس کے سر جاتے کسے بری معلوم ہوتی ہیں،یہاں تك کہ حدیث میں آیاہے کہ ماں باپ کابیٹے پرکچھ دین آتاہوگا اسے روزقیامت پیٹیں گے کہ ہمارادین دے وہ کہے گا میں تمہارابچہ ہوں،یعنی شاید رحم کریں وہ تمنا کریں گے کاش اور زیادہ ہوتا۔
|
الطبرانی عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول انہ یکون للوالدین علٰی ولد ھمادین فاذا کان یوم القٰیمۃ یتعلقان بہ فیقول انا ولد کما فیودان او یتمنیان لوکان اکثر من ذٰلك [1]۔ |
طبرانی میں ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے کہ والدین کابیٹے پر دین ہوگا قیامت کے روز والدین بیٹے پرلپکیں گے توبیٹا کہے گا میں تمہارا بیٹا ہوں تووالدین کو حق دلایاجائے گا اور تمناکریں گے کاش ہماراحق اورزائدہوتا۔(ت) |
جب ماں باپ کایہ حال تواوروں سے امیدخام خیال،ہاں کریم ورحیم مالك ومولٰی جل جلالہ وتبارك وتعالٰی جس پررحم فرماناچاہے گا تو یوں کرے گا کہ حق والے کوبے بہا قصورجنت معاوضہ میں عطا فرماکر عفو حق پرراضی کردے گا ایك کرشمہ کرم میں دونوں کابھلا ہوگا نہ اس کی حسنات اسے دی گئیں نہ اس کی سیأت اس کے سررکھی گئیں نہ اس کا حق ضائع ہونے پایا بلکہ حق سے ہزاروں درجے بہتر افضل پایارحمت حق کی بندہ نوازی ظالم ناجی مظلوم راضی،فللّٰہ الحمد حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ کما یحب ربنا و یرضٰی(پھر اﷲ تعالٰی ہی کے لئے حمدوثناہے جس کی ذات بہت زیادہ پاکیزہ اور بابرکت ہے۔ت)حدیث میں ہے:
|
بینا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ |
یعنی ایك دن حضورپرنورسیدالعالمین صلی اﷲ تعالٰی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع