دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

کہ ترازوئے عدل میں وزن پوراہو۔احادیث کثیرہ اس مضمون میں وارد،ازاں جملہ حدیث صحیح مسلم وغیرہ ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال اتدرون من المفلس قالوا المفلس فینا من لادرھم لہ ولا متاع فقال ان المفلس من امتی من یأتی یوم القٰیمۃ بصلٰوۃ وصیام وزکوٰۃ ویأتی قدشتم ھذا وقد قذف ھذا واکل مال ھذا وسفك دم ھذا وضرب ھذا فیعطی ھذا من حسناتہ وھذا من حسناتہ فان فنیت حسناتہ قبل ان یقضی ماعلیہ اخذ من خطایاھم فطرحت علیہ ثم طرح فی النار[1]۔والعیاذباﷲ سبحٰنہ وتعالٰی۔

یعنی حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایاجانتے ہو مفلس کون ہے؟ صحابہ نے عرض کی ہمارے یہاں تو مفلس وہ ہے جس کے پاس زرومال نہ ہو۔فرمایا میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز،روزے،زکوٰۃ لے کر آئے اور یو ں آئے کہ اسے گالی دی اسے زنا کی تہمت لگائی اس کامال کھایا اس کاخون گرایا اسے ماراتو اس کی نیکیاں اسے دی گئیں پھراگرنیکیاں ختم ہوچکیں اور حق باقی ہیں تو ان کے گناہ لے کر اس پرڈالے گئے پھرجہنم میں پھینك دیا۔اﷲ تعالٰی پاك اور بلند وبرترذات کی پناہ۔(ت)

غرض حقوق العباد بے ان کی معافی کے معاف نہ ہوں گے ولہٰذا مروی ہوا کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:الغیبۃ اشد من الزنا غیبت زنا سے سخت ترہے۔کسی نے عرض کی:یہ کیونکر؟ فرمایا:

الرجل یزنی ثم یتوب فیتوب اﷲ علیہ وان صاحب الغیبۃ لایغفر لہ حتی یغفر لہ صاحبہ۔رواہ ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ والطبرانی فی الاوسط[2] عن جابر بن عبداﷲ

زانی توبہ کرے تواﷲ تعالٰی قبول فرمالے اور غیبت والے کی مغفرت نہ ہوگی جب تك وہ نہ بخشے جس کی غیبت کی ہے(ابن ابی الدنیا نے ذم الغیبۃ(غیبت کی برائی میں)میں اور امام طبرانی نے الاوسط میں حضرت جابربن عبداﷲ

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب تحریم الظلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۲۰

[2] المعجم الاوسط حدیث ۶۵۸۶ مکتبۃ المعارف ریاض ۷/ ۳۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن