دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

من صوم یوم ترکہ اوصلاۃ ترکہا فان اﷲ تعالٰی یغفر ذٰلك ان شاء ویتجاوزان شاء و اما الدیوان الذی لایترك اﷲ منہ شیئا فمظالم العباد بینھم القصاص لامحالۃ۔رواہ الامام احمد فی المسند و الحاکم فی المستدرک[1] عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا۔

ترك کیایاکوئی نماز چھوڑدی اﷲ تعالٰی چاہے تو اسے معاف کردے اوردرگزرفرمائے اور وہ دفتر جس میں سے اﷲ تعالٰی کچھ نہ چھوڑے گا وہ بندوں کاآپس میں ایك دوسرے پر ظلم ہے کہ اس میں ضروربدلہ ہوناہے(امام احمد نے مسند میں اور حاکم نے مستدرك میں ام المومنین سیدعائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے اس کی روایت فرمائی۔ت)

یہاں تك کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لتؤدن الحقوق الٰی اھلھا یوم القٰیمۃ حتی یقادللشاۃ الجلحاء من الشاۃ القرناء تنطحھا۔رواہ الائمۃ احمد فی المسند ومسلم[2] فی صحیحہ والبخاری فی الادب المفرد والترمذی فی الجامع عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

بیشك روزقیامت تمہیں اہل حقوق کو ان کے حق اداکرنے ہوں گے یہاں تك کہ مُنڈی بکری کابدلہ سینگ والی بکری سے لیاجائے گا کہ اسے سینگ مارے(ائمہ کرام نے اس کوروایت کیا مثلًا امام احمد نے مسندمیں،امام مسلم نے صحیح مسلم میں، اما م بخاری نے الادب المفرد میں اور امام ترمذی نے جامع میں حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

ایك روایت میں فرمایا:

حتی الذرۃ من الذرۃ۔رواہ الامام احمد[3] بسند صحیح۔

یہاں تك کہ چیونٹی سے چیونٹی کاعوض لیاجائے گا۔(اسے امام احمد نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیاہے۔ت)

پھروہاں روپے اشرفیاں توہیں نہیں کہ معاوضہ حق میں دی جائیں طریقہ ادایہ ہوگا کہ اس کی نیکیاں صاحب حق کو دی جائیں گی اگر اداہوگیا غنیمت ورنہ اس کے گناہ اس پررکھے جائیں گے یہاں تك


 

 



[1] مسنداحمدبن حنبل حدیث ۲۵۵۰۰ داراحیاءالتراث العربی بیروت ۷/۳۴۲،المستدرك للحاکم کتاب الاھوال باب جعل اﷲ القصاص بین الدواب المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۷۶۔۴۷۵

[2] صحیح مسلم کتاب البر والصلۃ باب نصرالاخ ظالمًا اومظلومًا قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۲۰،مسنداحمدبن حنبل عن ابی ھریرہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۰۱

[3] مسندامام احمد بن حنبل عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۶۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن