دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

 

 

 

 

رسالہ

اعجب الامداد فی مکفرات حقوق العباد ۱۳۱۰ھ

(بندوں کے حقوق کاکفارہ اداکرنے والے امور کے بارے میں انتہائی حیران کن امداد)

 

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط

مسئلہ ۱۶۸:حق العباد بھی کسی طرح معاف ہوسکتاہے بغیر اس کے معاف کے جس کا حق ہے صاف ارقام فرمائیے اور حق العباد کس قدرہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

حق العبد ہروہ مطالبہ مالی ہے کہ شرعًا اس کے ذمہ کسی کے لئے ثابت ہو اورہروہ نقصان وآزار جو بے اجازت شرعیہ کسی قول فعل ترك سے کسی کے دین،آبرو،جسم،مال یاصرف قلب کو پہنچایاجائے۔تو یہ دوقسمیں ہوئیں،اول کودیون،ثانی کو مظالم، اور دونوں کو تبعات اور کبھی دیون بھی کہتے ہیں۔ان دونوں قسم میں نسبت عموم خصوص من وجہ ہے یعنی کہیں تودین پایا جاتا ہے مظلمہ نہیں،جیسے خریدی چیز کی قیمت،مزدور کی اجرت،عورت کا مہروغیرہا دیون کہ عقود جائزہ شرعیہ سے اس کے ذمہ لازم ہوئے اور اس نے ان کی ادا میں کمی وتاخیر ناروانہ برتی یہ حق العبد اس کی گردن پرہے مگرکوئی ظلم نہیں،اور کہیں مظلمہ پایا جاتا ہے دین نہیں جیسے کسی کومارا،گالی دی،براکہا،غیبت کی کہ اس کی خبر اسے پہنچی،یہ سب حقوق العبد وظلم ہیں مگر کوئی دین واجب الادانہیں،اور کہیں دین اور مظلمہ دونوں ہوتے ہیں جیسے کسی کامال چرایا،چھینا،لوٹا،رشوت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن