30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتاہے یہاں تک کہ ثلث سے زائد میں اس کی وصیت بے اجازت ورثہ نافذ نہیں۔
ششم: اپنے بالغ پسرخواہ دختر کو غیرکفو سے بیاہ دینا یامہرمثل میں غبن فاحش کے ساتھ مثلاً دختر کامہرمثل ہزار ہے پانسو پرنکاح کردیایا بہو کا مہرمثل پانسو ہے ہزارباندھ لینا یاپسر کانکاح کسی باندی سے یادختر کاکسی ایسے شخص سے جو مذہب یانسب یاپیشہ یا افعال یامال میں وہ نقص رکھتاہو جس کے باعث اس سے نکاح موجب عار ہو ایک بار تو ایسانکاح باپ کاکیاہوا نافذ ہوتاہے جبکہ نشہ میں نہ ہومگر دوبارہ اپنے کسی نابالغ بچے کا ایسانکاح کرے گا تواصلاً صحیح نہ ہوگا کماقدمنا فی النکاح(جیسا کہ بحث نکاح میں ہم نے اسے پہلے بیان کردیاہے۔ت)
ہفتم: ختنہ میں بھی ایک صورت جبرکی ہے کہ اگر کسی شہر کے لوگ چھوڑدیں سلطان اسلام انہیں مجبورکرے گا نہ مانیں گے تو ان پر جہاد فرمائے گا کما فی الدرالمختار(جیسا کہ درمختار میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
________________
رسالہ
مشعلۃ الارشاد فی حقوق الاولاد
ختم ہوا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع