30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اجرخصوصاًبدمذہب کے نکاح میں نہ دے۔
یہ اسّی۸۰حق ہیں کہ اس وقت کی نظرمیں احادیث مرفوعہ سے خیال میں آئے ان میں اکثر تو مستحبات ہیں جن کے ترک پراصلاً مواخذہ نہیں۔اوربعض آخرت میں مطالبہ ہو،مگردنیامیں بیٹے کے لئے باپ پرگرفت وجبرنہیں،نہ بیٹے کو جائزکہ باپ سے جدال ونزع کرے سواچند حقوق کے کہ ان میں جبر حاکم وچارہ جوئی واعتراض کودخل ہے۔
اوّل: نفقہ کہ باپ پرواجب ہو اور وہ نہ دے تو حاکم جبراً مقرر کرے گا،نہ مانے تو قید کیاجائے گا حالانکہ فروع کے اور کسی دین میں اصول محبوس نہیں ہوتے۔
|
فی ردالمحتار عن الذخیرۃ لایحبس والد وان علافی دین ولدہ وان سفل الافی النفقۃ لان فیہ اتلاف الصغیر[1]۔ |
فتاوٰی شامی میں ذخیرہ کے حوالے سے نقل کیاہے والد اپنے بیٹے کے قرض کے سلسلے میں قیدنہیں کیاجاسکتا خواہ سلسلہ نسب اوپر تک بلحاظ باپ اور نیچے تک بلحاظ بیٹاچلاجائے البتہ نان نفقہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں والد کوقید کیاجائے گا کیونکہ اس میں چھوٹے کی حق تلفی ہے۔(ت) |
دوم: رضاعت کہ ماں کے دودھ نہ ہو تو دائی رکھنا،بے تنخواہ نہ ملے تو تنخواہ دینا،واجب نہ دے توجبراً لی جائے گی جبکہ بچے کا اپنا مال نہ ہو،یوہیں ماں بعد طلاق ومرورعدت بے تنخواہ دودھ نہ پلائے تو اسے بھی تنخواہ دی جائے گی کما فی الفتح وردّ المحتار وغیرھما(جیسا کہ فتح اور ردالمحتار وغیرہ میں ہے۔ت)
سوم: حضانت کہ لڑکا سات برس،لڑکی نوبرس کی عمر تک جن عورتوں مثلاً ماں نانی دادی ہیں خالہ پھپھی کے پاس رکھے جائیں گے،اگر ان میں کوئی بے تنخواہ نہ مانے اور بچہ فقیر اور باپ غنی ہے توجبراً تنخواہ دلائی جائے گی کمااوضحہ فی ردالمحتار(جیسا کہ رد المحتار میں اس کی وضاحت کی گئی ہے۔ت)
چہارم: بعد انتہائے حضانت بچہ کو اپنی حفظ وصیانت میں لیناباپ پرواجب ہے اگرنہ لے گا حاکم جبرکرے گا کما فی ردالمحتار عن شرح المجمع(جیسا کہ شرح المجمع سے ردالمحتار میں نقل کیاگیاہے۔ت)
پنجم: ان کے لئے ترکہ باقی رکھنا کہ بعد تعلق حق ورثہ یعنی بحالت مرض الموت مورث اس پرمجبور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع