دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۵۳)مگرزنہارزنہاربُری صحبت میں نہ بیٹھنے دے کہ یارِبدمارِبد سے بدترہے۔

(۵۴)نہ ہرگز ہرگزبہادر دانش،مینابازار،مثنوی غنیمت وغیرہاکتب عشقیہ وغزلیات فسقیہ دیکھنے دے کہ نرم لکڑی جدھر جھکائے جھک جاتی ہے صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ لڑکیوں کو سورہ یوسف شریف کا ترجمہ نہ پڑھایاجائے کہ اس میں مکرزنان کا ذکر فرمایا ہے،پھربچوں کو خرافات شاعرانہ میں ڈالنا کب بجاہوسکتاہے۔

(۵۵)جب دس برس کاہونماز مارکرپڑھائے۔

(۵۶)اس عمر سے اپنے خواہ کسی کے ساتھ نہ سلائے جدابچھونے جداپلنگ پراپنے پاس رکھے۔

(۵۷)جب جوان ہوشادی کردے،شادی میں وہی رعایت قوم ودین وسیرت وصورت ملحوظ رکھے۔

(۵۸)اب جو ایسا کام کہنا ہو جس میں نافرمانی کا احتمال ہو اسے امروحکم کے صیغہ سے نہ کہے بلکہ برفق ونرمی بطورمشورہ کہے کہ وہ بلائے عقوق میں نہ پڑجائے۔

(۵۹)اسے میراث سے محروم نہ کرے جیسے بعض لوگ اپنے کسی وارث کو نہ پہنچنے کی غرض سے کل جائداد دوسرے وارث یا کسی غیر کے نام لکھ دیتے ہیں۔

(۶۰)اپنے بعد مرگ بھی ان کی فکر رکھے یعنی کم سے کم دوتہائی ترکہ چھوڑجائے ثلث سے زیادہ خیرات نہ کرے۔

یہ ساٹھ۶۰ حق توپسرودخترسب کے ہیں بلکہ دو۲حق اخیر میں سب وارث شریک،اور خاص پسر کے حقوق سے ہے کہ اسے ۶۱لکھنا،۶۲پیرنا،۶۳سپہگری سکھائے۔۶۴سورۂ مائدہ کی تعلیم دے۔۶۵اعلان کے ساتھ اس کاختنہ کرے۔خاص دختر کے حقوق سے ہے کہ ۶۶اس کے پیداہونے پرناخوشی نہ کرے بلکہ نعمت الٰہیہ جانے،۶۷اسے سیناپرونا کاتنا کھاناپکانا سکھائے،۶۸سورۂ نور کی تعلیم دے،۶۹لکھنا ہرگز نہ سکھائے کہ احتمال فتنہ ہے،۷۰بیٹیوں سے زیادہ دلجوئی رکھے کہ ان کا دل بہت تھوڑا ہوتاہے،۷۱دینے میں انہیں اور بیٹوں کو کانٹے کی تول برابررکھے،۷۲جو چیز دے پہلے انہیں دے کربیٹوں کو دے،۷۳نوبرس کی عمر سے نہ اپنے پاس سلائے نہ بھائی وغیرہ کے ساتھ سونے دے،۷۴اس عمر سے خاص نگہداشت شروع کرے،۷۵شادی برات میں جہاں گاناناچ ہو ہرگز نہ جانے دے اگرچہ خاص اپنے بھائی کے یہاں ہوکہ گاناسخت سنگین جادوہے۔اور ۷۶ان نازک شیشوں کوتھوڑی ٹھیس بہت ہے،بلکہ ہنگاموں میں جانے کی مطلق بندش کرے گھر کو ان پر زنداں کردے بالاخانوں پرنہ رہنے دے،۷۷گھرمیں لباس وزیور سے آراستہ کرے کہ پیام رغبت کے ساتھ آئیں،جب کفوملے نکاح میں دیرنہ کرے،حتی الامکان بارہ برس کی عمرمیں بیاہ دے،۷۸زنہار کسی فاسق


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن