دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۳۶)بیمار ہوں توعلاج کرے۔

(۳۷)حتی الامکان سخت وموذی علاج سے بچائے۔

(۳۸)زبان کھلتے ہی اﷲ اﷲ پھر پورا کلمہ لاالٰہ الااﷲ بھرپورکلمہ طیبہ سکھائے۔

(۳۹)جب تمیزآئے ادب سکھائے کھانے،پینے،ہنسنے،بولنے،اٹھنے،بیٹھنے،چلنے،پھرنے،حیا،لحاظ،بزرگوں کی عظیم،ماں باپ،استاز اور دختر کوشوہرکے بھی اطاعت کے طرق وآداب بتائے۔

(۴۰)قرآن مجید پڑھائے۔

(۴۱)استاذ نیک،صالح،متقی،صحیح العقیدہ،سن رسیدہ کے سپرد کردے،اور دختر کونیک پارسا عورت سے پڑھوائے۔

(۴۲)بعد ختم قرآن ہمیشہ تلاوت کی تاکید رکھے۔

(۴۳)عقائد اسلام وسنت سکھائے کہ لوح سادہ فطرت اسلامی وقبول حق پرمخلوق ہے اس وقت کابتایا پتھر کی لکیرہوگا۔

(۴۴)حضوراقدس رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی محبت وتعظیم ان کے دل میں ڈالے کہ اصل ایمان وعین ایمان ہے۔

(۴۵)حضورپرنورصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے آل واصحاب واولیاء وعلماء کی محبت وعظمت تعلیم کرے کہ اصل سنت وزیورایمان بلکہ باعث بقائے ایمان ہے۔

(۴۶)سات برس کی عمر سے نماز کی زبانی تاکید شروع کردے۔

(۴۷)علم دین خصوصاً وضو،غسل،نمازوروزہ کے مسائل توکل،قناعت،زہد،اخلاص،تواضع،امانت،صدق،عدل،حیا،سلامت صدورولسان وغیرہا خوبیوں کے فضائل حرص وطمع،حب دنیا،حب جاہ،ریا،عجب،تکبر،خیانت،کذب،ظلم،فحش،غیبت، حسد، کینہ وغیرہا برائیوں کے رذائل پڑھائے۔

(۴۸)پڑھانے سکھانے میں رفق ونرمی ملحوظ رکھے۔

(۴۹)موقع پرچشم نمائی تنبیہ تہدید کرے مگر کوسنانہ دے کہ اس کا کوسنا ان کے لئے سبب اصلاح نہ ہوگا بلکہ اور زیادہ افساد کا اندیشہ ہے۔

(۵۰)مارے تو منہ پرنہ مارے۔

(۵۱)اکثراوقات تہدیدوتخویف پرقانع رہے کوڑاقمچی اس کے پیش نظررکھے کہ دل میں رعب رہے۔

(۵۲)زمانہ تعلیم میں ایک وقت کھیلنے کابھی کہ طبیعت نشاط پرباقی رہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن