دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

(۱۸)جب محمدنام رکھے تو اس کی تعظیم وتکریم کرے۔

(۱۹)مجلس میں اس کے لئے جگہ چھوڑے۔

(۲۰)مارنے بُراکہنے میں احتیاط رکھے۔

(۲۱)جومانگے بروجہ مناسب دے۔

(۲۲)پیار میں چھوٹے لقب بیقدرنام نہ رکھے کہ پڑا ہوانام مشکل سے چھوٹتاہے۔

(۲۳)ماں خواہ نیک دایہ نمازی صالحہ شریف القوم سے دو۲سال تک دودھ پلوائے۔

(۲۴)رذیل یابدافعال عورت کے دودھ سے بچائے کہ دودھ طبیعت کو بدل دیتا ہے۔

(۲۵)بچے کانفقہ اس کی حاجت کے سب سامان مہیاکرنا خود واجب ہے جن میں حفاظت بھی داخل۔

(۲۶)اپنے حوائج وادائے واجبات شریعت سے جوکچھ بچے اس میں عزیزوں قریبوں محتاجوں غریبوں سب سے پہلے حق عیال واطفال کاہے جو ان سے بچے وہ اوروں کوپہنچے۔

(۲۷)بچہ کوپاک کمائی سے روزی دے کہ ناپاک مال ناپاک ہی عادتیں ڈالتاہے۔

(۲۸)اولاد کے ساتھ تنہاخوری نہ برتے بلکہ اپنی خواہش کو ان کی خواہش کے تابع رکھے جس اچھی چیز کو ان کا جی چاہے انہیں دے کر ان کے طفیل میں آپ بھی کھائے زیادہ نہ ہوتو انہیں کوکھلائے۔

(۲۹)خدا کی ان امانتوں کے ساتھ مہرولطف کابرتاؤ رکھے۔انہیں پیارکرے بدن سے لپٹائے کندھے پر چڑھائے۔

(۳۰)ان کے ہنسنے کھیلنے بہلنے کی باتیں کرے ان کی دلجوئی،دلداری،رعایت ومحافظت ہروقت حتی کہ نمازوخطبہ میں بھی ملحوظ رکھے۔

(۳۱)نیامیوہ پھل پہلے انہیں کودے کہ وہ بھی تازے پھل ہیں نئے کو نیامناسب ہے۔

(۳۲)کبھی کبھی حسب ضرورت انہیں شیرینی وغیرہ کھانے،پہننے،کھیلنے کی اچھی چیز کہ شرعاً جائزہے دیتارہے۔

(۳۳)بہلانے کے لئے جھوٹا وعدہ نہ کرے بلکہ بچے سے بھی وعدہ وہی جائزہے جس کو پورا کرنے کاقصد رکھتاہو۔

(۳۴)اپنے چندبچے ہوں توجوچیز دے سب کوبرابر ویکساں دے،ایک کودوسرے پربے فضیلت دینی ترجیح نہ دے۔

(۳۵)سفر سے آئے تو ان کے لئے کچھ تحفہ ضرور لائے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن