30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(والدین پر)اولاد کے حقوق کے بارے میں راہنمائی کی قندیل)
مسئلہ ۱۶۷: ازسورون ضلع ایٹہ محلہ ملک زادگان مرسلہ حامدحسن صاحب ۷جمادی الاولٰی ۱۳۱۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ باپ پربیٹے کا کس قدرحق ہے،اگرہے اور وہ ادانہ کرے تو اس کے واسطے حکم شرعی کیاہے؟ مفصل طور پر ارقام فرمائیے۔بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
اﷲ عزوجل نے اگرچہ والد کاحق ولد پرنہایت اعظم بتایا یہاں تک کہ اپنے حق کے برابر اس کاذکرفرمایا کہ
"" اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ"[1]حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا۔مگرولد کاحق بھی والد پرعظیم رکھاہے کہ ولدمطلق اسلام، پھر خصوص جوار،پھر خصوص قرابت،پھر خصوص عیال،ان سب حقوق کاجامع ہوکر سب سے زیادہ خصوصیت خاصہ رکھتا ہے،اور جس قدر خصوص بڑھتاجاتاہے حق اشدوآکد ہوتاجاتاہے۔علمائے کرام اپنی کتب جلیلہ مثل احیاء العلوم وعین العلوم و مدخل وکیمیائے سعادت وذخیرۃ الملوک وغیرہا میں حقوق ولد سے نہایت مختصر طور پر کچھ تعرض فرمایا مگر میں صرف احادیث مرفوعہ حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف توجہ کرتاہوں فضل الٰہی جل وعلا سے امید کہ فقیر کی یہ چندحرفی تحریر ایسی نافع وجامع واقع ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع