30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
پاسخ نداد وسکوت فرمود عمررضی اﷲ تعالٰی عنہ خواندن گرفت وچہرہ مبارك سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ازحالی بحالی گردید بجہت شدت غضب وعمرازیں معنی آگاہی نداشت تا آنکہ صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ گفت اے عمر ترابگریند زنان گریہ کنان نمی بینی حالتیکہ در روئے مبارك سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پیداست آنگاہ عمرنظر بالاکرد وجانب چہرہ اقدس دیدگورًا گفت بخداپناہ میبرم ازغضب خدا ورسول خدا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پسندیدم خدائے راپروردگار واسلام رادین ومحمدرانبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وازیں کلمہا غضب سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فردمے نشست پس سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرمود بخدائے کہ جان محمد بقبضہ قدرت اوست اگرظاہر شود شماموسٰی علیہ السلام وشما اتباع اوکنید ومرا بگزارید ہرآئینہ راہ راست گم کردہ باشید واگرموسٰی بدنیا بودے وزمانہ ظہورنبوتم دریافتی بدرستی کہ مراپیروی کردی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حالاچشم انصاف کشادنی ست توریت کہ کلام الٰہی ست وقرآن بہ تصدیقش نازل محض بوجہ اختلاط تحریفات کارش بجائے رسید کہ قرأتش چنداں موجب غضب سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایں فلسفہ ملعونہ بکفر و |
علیہ وسلم خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا،عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے پڑھنا شروع کردیا،سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کاچہرہ مبارك شدت غضب کی وجہ سے ایك حالت سے دوسری حالت کی طرف بدل رہاتھا،حضرت عمرفاروق کو اس کی خبرنہ تھی کہ حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا:اے عمر! تجھے رونے والی عورتیں روئیں تم نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چہرہ انور کی حالت نہیں دیکھ رہے۔تب حضرت عمرفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضور کے چہرہ انور کودیکھا اور فورًا کہا اﷲتعالٰی اور اس کے رسول کے غضب سے خد اکی پناہ ہم اﷲ کے رب ہونے پر اسلام کے دین ہونے پر اور محمدصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہوئے۔نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگرتم پر موسٰی علیہ السلام ظاہرہوتے اور تم مجھے چھوڑ کر ان کی اتباع کرتے توراہ راست سے بھٹك جاتے اوراگرموسٰی علیہ السلام دنیامیں ہوتے اورمیری نبوت کے ظہورکے زمانے کو پاتے تومیری پیروی کرتے۔اب انصاف کی آنکھ کھولنی چاہئے کہ توراۃ کلام الٰہی ہے اور قرآن مجید نے اس کی تصدیق کی ہے لیکن صرف اس بناء پر کہ اس میں تحریف ہوچکی ہے اس کا پڑھنا سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اس قدرناراضگی کاسبب بنا،یہ مردود فلسفہ جوکہ کفروضلالت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع