30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ناپسندیدہ چیز ناپسند عمل سے زائل نہیں ہوتی۔ت)نافرمانی احکام کاجواب اسی تقریر سے واضح ہوگیا اس کا وہ حکم کہ خلاف شرع ہو مستثنٰی کیاجائے گا بکمال عاجزی و زاری معذرت کرے اوربچے اورا گر اس کاحکم مباحات میں ہے تو حتی الوسع اس کی بجا آوری میں اپنی سعادت جانے اور نافرمانی کاحکم معلوم ہوچکا اس نے اسلام کی گرہوں سے ایك گرہ کھول دی۔علماء فرماتے ہیں جس سے اس کے استاد کو کسی طرح کی ایذاپہنچے وہ علم کی برکت سے محرورم رہے گا اور اگر اس کے احکام واجبات شرعیہ ہیں جب تو ظاہر ہے کہ ان کالزوم اور زیادہ ہوگیا ان میں اس کی نافرمانی صریح راہ جہنم ہے،والعیاذباﷲ،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۶:
|
چہ می فرمایند علمائے دین اندریں مسئلہ کہ درضلع ہزارہ از اضلاع پنجاب دستور آنچنانست کہ اہل علم وتقوٰی را در مساجد بہرامامت معین می کنند کہ ہم بمسجد نشینند واذان گویند و امامت نمایند وہرکہ ازطلبہ علم آید او را درس قرآن عظیم و علوم دینیہ دہند وچوں ایشاں را از اشتغال بحوائج خود ہا باز می دارند لاجرم تکفل معیشت آناں می کنند وحسب مقدور ہدایا و نذور بخدمت ایشاں می گزارند ہم بریں معمول مردے شریف النسب کبیرالسن عالم دین ورع متقی کہ از نسل پاك حضرات سادات ست بمسجدے از زمانہ دراز مقرر وکارہائے مذکورہ بحسن انتظام انجام میداد وطلبہ راقرآن وفقہ می آموخت مردے ازقوم گوجرکہ دریں دیار از اراذل واجلاف معدود شوند پیشہ آبادی ترك گرفتہ راہ تعلم پیش گرفت وبریں سیدقرآن خواند وکنز وقدوری وغیرہما کتب دینیہ نیزباز ہوائے فلسفہ درسرش |
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ ضلع ہزارہ میں رواج ہے کہ اہل علم وتقوٰی کو امامت کے لئے مقرر کرتے ہیں وہ مسجد میں رہتے ہیں،اذان کہتے ہیں امامت کراتے ہیں اور جو طالب علم آئے اسے قرآن مجید اور علوم دینیہ پڑھاتے ہیں،چونکہ وہ اپنی ضروریات پوراکرنے کی طرف توجہ نہیں دے سکتے اس لئے لوگ ان کی ضروریات پورا کرنے کا ذمہ لے لیتے ہیں اور حسب طاقت ہدیے اور نذرانے ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں اسی طریقے پر ایك شخص شریف النسب، معمر،عالم دین،متقی،پرہیزگار جو سادات کی نسل پاك سے ہے مدت سے ایك مسجد میں مقررتھا اور مذکورہ بالاکام اچھی طرح اداکرتاتھا،طلباء کو قرآن مجید اور فقہ پڑھاتاتھا گوجر قوم (جو لوگ اس علاقہ میں کم مرتبہ شمار کئے جاتے ہیں)کے ایك آدمی نے اپنا آبائی پیشہ ترك کرکے علم حاصل کرنا شروع کردیا اور انہی سیدصاحب سے قرآن مجید،کنز وقدوری وغیرہ کتب دینیہ پڑھیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع