دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

قد تکلم الناس فی توبۃ المغتابین ھل تجوز من غیر ان یستحل من صاحبہ؟ قال بعضھم یجوز وقال بعضھم لایجوز،وھو عندنا علی وجہین احدھما ان کان ذٰلك القول قد بلغ الی الذی اغتابہ فتوبتہ ان یستحل منہ وان لم یبلغ الیہ فلیستغفراﷲ سبحٰنہ ویضمران لایعود الی مثلہ،وفی روضۃ العلماء سألت ابامحمد رحمہ اﷲ تعالٰی فقلت لہ اذا تاب صاحب الغیبۃ قبل وصولہا الی المغتاب عنہ ھل تنفعہ توبۃ قال نعم فانہ تاب قبل ان یصیر الذنب ذنبا ای ذنبا یتعلق بہ حق العبد لانھا انہا تصیر ذنبا اذا بلغت الیہ،قلت فان بلغت الیہ بعد توبتہ؟ قال لاتبطل توبتہ بل یغفراﷲ تعالٰی لھما جمیعا المغتاب بالتوبۃ والمغتاب عنہ بما یلحقہ من المشقۃ،لانہ تعالٰی کریم ولایجمل من کرمہ رد توبتہ بعد قبولھا بل یعفو عنہما جمیعا [1] انتھی الخ۔

کہ غیبت کرنے والا صاحب غیبت(جس کی غیبت کی گئی)سے معافی مانگے بغیرتوبہ کرے تو توا س میں لوگوں نے مختلف باتیں کہی ہیں،بعض نے کہا جائزہے اور بعض نے کہانا جائز ہے۔ ہمارے نزدیك اس کی دوصورتیں ہیں:

(۱)وہ بات اس شخص تك پہنچ گئی جس کی غیبت کی گئی تھی تو اس کی توبہ یہ ہے کہ اس شخص سے معافی مانگے۔

(۲)اور اگرغیبت اس شخص تك نہیں پہنچی تواﷲ تعالٰی سے مغفرت کی دعامانگے اوراپنے دل میں یہ عہد کرے کہ پھر غیبت نہیں کروں گا۔

روضۃ العماء میں ہے کہ میں نے ابومحمد رحمہ اﷲ تعالٰی سے پوچھا کہ اگرغیبت اس شخص تك نہیں پہنچی جس کی غیبت کی گئی تھی توغیبت کرنے والے کے لئے توبہ فائدہ مند ہوگی؟ انہوں نے فرمایا:ہاں کیونکہ اس نے بندے کے حق کے متعلق ہونے سے پہلے توبہ کرلی ہے،غیبت بندے کاحق اس وقت ہوگی جب اس تك پہنچ جائے گی،میں نے کہا کہ اگرتوبہ کے بعد اس شخص تك غیبت پہنچ جائے فرمایا کہ اس کی توبہ باطل نہیں ہوگی بلکہ اﷲ تعالٰی دونوں کو بخش دے گا غیبت کرنے والے کو توبہ کی وجہ سے اور جس کی غیبت کی گئی اسے اس تکلیف کی وجہ سے جو اسے غیبت سن کرہوئی ہے کیونکہ اﷲ تعالٰی کریم ہے اس کے متعلق یہ نہیں کہاجاسکتا کہ وہ کسی کی تو بہ قبول فرماکر رد فرمابلکہ دونوں کو بخش دے گا انتہی الخ۔(ت)

 


 

 



[1] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر بحث التوبۃ وشرائطہا مصطفی البابی مصر ص ۱۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن