دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

نہ تھا علیحدہ علیحدہ ہرخطا وحق کی تشریح ضرورتھی اور زید دَین مہر سے بری ہوگیا یایہ معافی زمانہ مرض الموت کی حکم وصیت میں متصور ہوکر دوثلث کامواخذہ دار رہے گا اگرچہ ورثاء دنیامیں شرم یارسم کے باعث متقاضی نہ ہوں۔بیّنواتوجروا۔

الجواب:

عام حقوق کی معافی جوزید نے ہندہ اور ہندہ نے زید کو کی ان میں ہندہ کے حقوق مالیہ مثل مہر ودیگر دُیُون کی معافی تواجازت وارثان ہندہ پرموقوف رہے گی کما بیّناہ فی الھبۃ من فتاوٰنا(جیسا کہ ہمارے فتاوٰی میں ہبہ کے باب میں بیان کیاگیاہے۔ ت)ان کے سوا ہندہ کے حقوق غیرمالیہ اور زید کے حقوق مالیہ وغیر مالیہ جو کچھ معاف کنندہ زید خواہ ہندہ کے علم میں تھا وہ سب معاف ہوگیا اور جو علم میں نہ تھا مگرمعمولی حقوق سہل وآسان سے تھا کہ بالخصوص معلوم ہوتا تو معافی میں باك نہ ہوتا وہ بھی معاف ہوگیا اور جو اتنا کثیریاعظیم یا شدید تھا کہ اگرتفصیلًا بتایاجائے توصاحب حق معاف نہ کرے ایسے عام مجمل لفظ میں ان حقوق کی معافی ہوجانا علماء میں مختلف فیہ ہے بعض بنظر ظاہر لفظ سب کی معافی مانتے ہیں اور بعض بالخصوص تفصیلًا ان کابتاکر معافی مانگنا ضروری جانتے ہیں اول اوسع ہے اور ثانی احوط۔منح الروض الازہر میں ہے:

ھل یکفیہ ان یقول لك علی دین فاجعلنی فی حل ام لابد ان یعین مقدارہ؟ ففی النوازل رجل لہ علی اخر دین۔وھو لایعلم بجمیع ذالك فقال لہ المدیون ابرئنی ممّا لك علی فقال الدائن ابرأتک،فقال نصیر لایبرأ الا مقدار مایتوھم ای یظن انہ علیہ، وقال محمد بن سلمۃ یبرأ عن الکل،قال الفقیہ ابو اللیث حکم القضاء ماقالہ محمد بن سلمۃ وحکم الاٰخرۃ ماقالہ نصیر،وفی القنیۃ من علیہ

کیامقروض کے لئے یہ کافی ہے کہ قرض خواہ سے کہے کہ مجھ پر تمہارا قرض ہے مجھے معاف کردے یاضروری ہے کہ قرض کی مقدار معین کرے؟ نوازل میں ہے کہ ایك آدمی کا دوسرے پر قرض ہے اور اسے تمام قرض کاعلم نہیں مقروض اسے کہتا ہے کہ تومجھے اپنا قرض معاف کردے،اس نے کہا میں نے تجھے معاف کردیا۔نصیر کہتے ہیں کہ اسی قدر معاف ہوگا جتنا کہ اس کے گمان میں تھا،محمدبن سلمہ کہتے ہیں کہ تمام معاف ہوجائے گا۔فقیہ ابواللیث نے فرمایا:قاضی کافیصلہ وہی ہے جومحمدبن سلمہ کاقول ہے،اور آخرت کا حکم وہ ہے جو نصیر نے فرمایا،قنیہ میں ہے کہ جس شخص پر کسی کے،

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن