30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ سخت سے سخت تعزیر کے قابل ہے جس کی مقدار حاکم شرع کی رائے پرسپرد ہے اور اگر سرقہ شہادت شرعیہ سے ثابت ہوجائے توحاکم شرع اس کاہاتھ کلائی سے کاٹ دے گا اس کی تائید کرنے والے سب سخت گناہگار ہیں،قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪ "[1] |
اور گناہ اور زیادتی پرباہم مددنہ کرو۔(ت) |
ابھی حدیث سن چکے کہ پاس بیٹھنے،ساتھ کھانے والوں پر لعنت اُتری۔پھرتائید کرنے کرانے والوں کاکیاحال ہوگا،اﷲ عزوجل پناہ دے اور مسلمانوں کوتوفیق توبہ بخشے،آمین!
رہا صدقہ دینا دلانا،اگر اسے محتاج ضرورت مند ننگا بھوکا دیکھیں تو حرج نہیں جبکہ گناہوں میں اس کی تائیدواعانت کی نیت نہ ہو،
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فی کل ذات کبد حراء اجر۔رواہ الشیخان[2] عن ابی ھریرۃ وفی الباب عن عبداﷲ بن عمرو عن سراقۃ بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنھم۔ |
ہرگرم جگروالی میں ثواب ہے۔(امام بخاری اور مسلم نے ابو ہریرہ سے اور اس باب میں عبداﷲ بن عمرو سے انہوں نے سراقہ بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے اسے روایت کیا۔ت) |
صحیح حدیث میں ہے کہ کُتّے کوبھی پانی پلانا ثواب ہے حتی غفراﷲ تعالٰی بہ البغی کما فی الصحاح[3] (حتی کہ اﷲ تعالٰی نے اس سبب سے فاحشہ عورت کی مغفرت فرمائی۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۴: ۷ ربیع الآخرشریف ۱۳۲۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کو جب مرض الموت میں اپنے مرگ کایقین ہوا تو اپنے شوہر زید کو بمواجہہ موجودیں مخاطب کرکے عفو حقوق و تقصیرات کی مستدعی ہوئی اور اپنے جملہ حقوق زید کو معاف کئے دینِ مہر کو بہ تفصیل علیحدہ معاف کیا زید نے بھی اپنے حقوق وقصور خدمات کی معافی دی اب اس صورت میں کسی قسم کا مواخذہ ایك دوسرے پرعنداﷲ باقی تونہ رہا یا لفظ مجمل جملہ حقوق وقصور کافی
[1] القرآن الکریم ۵ /۲
[2] صحیح البخاری،کتاب المساقات ۱ /۳۱۸۔ابواب المظالم ۱ /۳۳۳۔کتاب الادب ۲ /۸۸۹ قدیمی کتب خانہ کراچی،صحیح مسلم کتاب قتل الحیّات باب فضل سقی البہائم المحرمۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۷،مسند احمدبن حنبل عن عبداﷲ بن عمرو المکتب الاسلامی بیروت ۲ /۲۲۲
[3] صحیح مسلم کتاب قتل الحیات باب فضل سقی البہائم المحرمۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۳۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع