دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

وقدموا فاسقا یاثمون بناء علی ان کراھۃ تقدیمہ کراھۃ تحریمۃ [1]۔

قاسق کو امام بنانے والے گنہگار ہوں گے،کیونکہ اسے امام بنانا مکروہ تحریمی ہے ۱۲غنیہ(ت)

درمختار میں ہے:

کل صلٰوۃ ادیت مع کراھۃ التحریم وجب اعادتھا[2]۔

ہروہ نماز جو کراہت تحریمہ کے ساتھ ادا کی گئی ہو اس کا دوبارہ پڑھنا واجب ہے۱۲(ت)

ایسے اشدفاسق فاجر سے شرعًا بغض رکھنے کاحکم ہے اور جس بات میں اس کا اعزاز واکرام نکلے بے ضرورت ومجبوری ناجائزو ممنوع ہے۔تبیین الحقائق ومراقی الفلاح وفتح المعین وحاشیہ درمختار للعلامۃ الطحطاوی وغیرھا میں ہے:

الفاسق وجب علیھم اھانتہ شرعًا[3]۔

شرعی طور پر فاسق کی توہین واجب ہے ۱۲(ت)

اس کی دعوت کرنا کرانا اس کے یہاں دعوت کھاناکچھ نہ چاہئے۔سنن ابی داؤد وجامع ترمذی میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لما وقعت بنواسرائیل فی المعاصی نھتھم علماؤھم فلم ینتھوا فجالسوھم واٰکلوھم وشاربوھم فضرب اﷲ قلوب بعضھم ببعض فلعنھم علٰی لسان داؤد و عیسٰی بن مریم ذٰلك بما عصوا وکانوا یعتدون[4]۔

جب بنی اسرائیل گناہوں میں پڑے ان کے علماء نے منع کیا وہ باز نہ آئے یہ علماء ان کے پاس ان کے جلسوں میں بیٹھے ان کے ساتھ کھانا کھایا پانی پیا تو اﷲ تعالٰی نے ان مجرموں کے دلوں پر اثر ان پاس بیٹھنے والوں پربھی ڈالا کہ سب ایك سے ہوگئے پھر ان سب پرداؤد وعیسٰی بن مریم علیہم الصلٰوۃ والسلام کی زبان سے لعنت فرمائی یہ بدلہ تھا ان کے گناہوں او رحد سے بڑھنے کا۔

 


 

 



[1] غنیۃ المستملی فصل فی الامامۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص۵۱۳

[2] درمختار کتاب الصلٰوۃ باب قضاء الفوائت مطبع مجتبائی دہلی ۱ /۱۰۰

[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار کتاب الصلٰوۃ فصل فی الاجارۃ دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۴۳،تبیین الحقائق باب الامامۃ المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۱ /۱۳۴،فتح المعین کتاب الصلٰوۃ باب الامامۃ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۱ /۲۰۸

[4] مشکوٰۃ المصابیح بحوالہ داؤد والترمذی کتاب الادب باب الامربالمعروف مطبع مجتبائی دہلی ص۴۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن