30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
راضی ہوئی،اب سیّد عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے جوان سے فرمایا:اے لڑکے! کہہ لاالٰہ الااﷲ وحدہ لاشریك لہ واشھد ان محمدًا عبدہ ورسولہ۔جوان نے کلمہ پڑھا اور انتقال کیا،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
الحمدﷲ الذی انقذہ بی من النار۔رواہ الطبرانی[1] عن عبداﷲ بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
شکر اس خدا کاجس نے میرے وسیلے سے اس کو دوزخ سے بچالیا۔(اسے طبرانی نے عبداﷲ بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۷:عوّام بن حوشب رحمۃ اﷲ علیہ کو اجلہ ائمہ تبع تابعین سے ہیں ۱۴۸ھ میں انتقال کیا،فرماتے ہیں میں ایك محلے میں گیا اس کے کنارے پرقبرستان تھا عصر کے وقت ایك قبرشق ہوئی اور اس میں سے ایك آدمی نکلا جس کاسرگدھے اورباقی بدن انسان کا،اس نے تین آوازیں گدھے کی طرح کیں پھرقبربند ہوگئی،ایك بڑھیا بیٹھی کات رہی تھی ایك عورت نے مجھ سے کہا ان بڑی بی کو دیکھتے ہو؟ میں نے کہا:اس کاکیامعاملہ ہے؟ کہا:یہ قبروالے کی ماں ہے وہ شراب پیتاتھا جب شام کو آتا ماں نصیحت کرتی کہ اے بیٹے! خدا سے ڈر کب تك اس ناپاك کوپیئے گا؟ یہ جواب دیتا کہ تو توگدھے کی طرح چلاتی ہے، یہ شخص عصر کے بعد مرا جب سے ہر روز بعد عصر اس کی قبرشق ہوتی ہے اور یوں تین آوازیں گدھے کی کرکے پھربندہوجاتی ہے رواہ الاصبہانی[2] وغیرہ(اصبہانی وغیرہ نے اسے روایت کیاہے۔ت)
اسی طرح غضب وکذب وسرقہ کی حرمتیں ضروریات دین سے ہیں ایسے شخص کے پیچھے نماز سخت مکروہ ہے مکروہ تحریمی قریب بحرام اور واجب الاعادہ ہے کہ نادانستہ پڑھ لی ہو توپھیرناواجب ہے۔صغیرہ میں ہے:
|
یکرہ تقدیم الفاسق کراھۃ تحریم[3]۔ |
فاسق کو امام بنانا مکروہ تحریمی ہے ۱۲صغیری۔(ت) |
غنیہ میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع