30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن ابی امامۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
(اسے عاصم نے السنّۃ میں بسند حسن ابی امامہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے روایت کیا۔ت) |
حدیث۴:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
ملعون من عق والدیہ ملعون من عق والدیہ ملعون من عق والدیہ۔رواہ الطبرانی والحاکم [1] عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ملعون ہے جو اپنے والدین کو ستائے،ملعون ہے جو اپنے والدین کوستائے،ملعون ہے جو اپنے والدین کوستائے۔ (اسےطبرانی اور حاکم نے ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث۵:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لعن اﷲ من سبّ والدیہ۔ رواہ ابن حبان [2] عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اﷲ کی لعنت اس پرجو اپنے ماں باپ کوگالی دے(ابن حبان نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۶:کہ ایك جوان کو نزع کے وقت کلمہ تلقین کیا،نہ کہہ سکا،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوخبر ہوئی تشریف لے گئے، فرمایاکہہ لاالہ الااﷲ۔کہا:مجھ سے نہیں کہاجاتا۔فرمایا کیوں؟ کہا:وہ شخص اپنی ماں کو ستاتا تھا،رحمت عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس کی ماں کو بلاکرفرمایا:یہ تیرابیٹا ہے؟ عرض کی:ہاں۔فرمایا؟
|
ارأیت لو اججت نار ضخمۃ فقیل لك ان شفعت لہ خلیناہ والاحرقناہ اکنت تشفعین لہ۔ |
بھلا سن تو اگر ایك عظیم الشان آگ بھڑکائی جائے اور کوئی تجھ سے کہے کہ تو اس کی شفاعت کرے جب تو ہم اسے چھوڑتے ہیں ورنہ جلادیں گے،کیا اس وقت تو اس کی شفاعت کرے گی۔ |
عرض کی:یارسول اﷲ! جب توشفاعت کروں گی،فرمایا:تو اﷲ کو اور مجھے گواہ کرلے کہ تو اس سے راضی ہوگئی۔اس نے عرض کی:الٰہی ! میں تجھے اور تیرے رسول کوگواہ کرتی ہیں کہ میں اپنے بیٹے سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع