دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

الاانبئکم باکبر الکبائر،الا انبئکم باکبر الکبائر، الا انبئکم باکبر الکبائر۔

میں تمہیں نہ بتاؤں کہ سب کبیرہ گناہوں سے سخت تر گناہ کیا ہے،کیانہ بتادوں کہ سب کبائر سے بدترکیاہے،کیانہ بتادوں کہ سب کبیروں سے شدیدتر کیاہے۔

صحابہ نے عرض کی:ارشاد ہو۔فرمایا:

الاشراك باﷲ عقوق الوالدین،الحدیث۔رواہ الشیخان [1] والترمذی [2]عن ابی بکرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

اﷲ تعالٰی کاشریك ٹھہرانا اور ماں باپ کوستانا، الحدیث، (اسے امام بخاری ومسلم اور ترمذی نے ابی بکرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۲:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

ثلثۃ لایدخلون الجنۃ العاق لوالدیہ والدیوث و الرجلۃ من النساء۔رواہ النسائی[3] والبزار بسندین جیدین والحاکم [4]عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

تین شخص جنت میں نہ جائیں گے:ماں باپ کو ستانے والا اور دیّوث اورمردوں کی وضع بنانے والی عورت۔(نسائی اور بزار نے جیدسندوں کے ساتھ اور حاکم نے ابن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۳:رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ثلثۃ لایقبل اﷲ عزوجل منھم صرفا ولاعدلا عاق و منان ومکذب بقدر۔رواہ ابن ابی عاصم[5] فی السنۃ بسند حسن

تین شخص ہیں کہ اﷲ تعالٰی نہ ان کے فرض قبول کرے نہ نفل:ماں باپ کوایذادینے والا اور صدقہ دے کر فقیر احسان رکھنے والا اور تقدیر کاجھٹلانے والا۔

 


 

 



[1] صحیح بخاری کتاب الشہادات باب ماقیل فی شہادۃ الزور قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۶۲،صحیح مسلم کتاب الایمان باب الکبائر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۶۴

[2] جامع الترمذی ابواب البروالصلۃ ۲/ ۱۲ ابواب الشہادۃ ۲ /۵۴ امین کمپنی دہلی

[3] سنن النسائی کتاب الزکوٰۃ باب المنان بما اعطی نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ۱ /۳۵۱

[4] المستدرك الحاکم کتاب الایمان ثلثۃ لایدخلون الجنۃ دارالفکربیروت ۱/ ۷۲

[5] العلل المتناہیۃ باب ذکر القدر والقدریۃ حدیث ۲۳۹ دارنشر الکتب الاسلامیہ ۱ /۱۵۲،مجمع الزوائد باب ماجاء فیمن یکذب بالقدر دارالکتب العربی بیروت ۷ /۲۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن