دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حدیث شریف میں ہے کہ ایك صحابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حاضر ہوکر عرض کی:یارسول اﷲ! ایك راہ میں ایسے گرم پتھروں پر کہ اگرگوشت ان پرڈالا جاتاکباب ہوجاتا میں ۶میل تك اپنی ماں کو گردن پرسوار کرکے لے گیاہوں کیا میں اب اس کے حق سے بری ہوگیا۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لعلہ ان یکون بطلقۃ واحدۃ۔رواہ الطبرانی[1] فی الاوسط عن بریدۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

تیرے پیداہونے میں جس قدر دردوں کے جھٹکے اس نے اٹھائے ہیں شاید ان میں سے ایك جھٹکے کابدلہ ہوسکے(اسے طبرانی نے اوسط میں بریدہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

اﷲ عزوجل عقوق سے بچائے اور ادائے حقوق کی توفیق عطافرمائے اٰمین اٰمین برحمتك یا ارحم الراحمین وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیّدنا ومولانا محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین اٰمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۶۳:             ازبنگالہ ضلع کمرلا موضع ہرمنڈل مرسلہ مولوی عبدالجبار صاحب   ۲۵ ربیع الاول شریف ۱۳۲۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کچھ لیاقت رکھنے والا اپنے والدین صالحین کے ساتھ جنگ وجدل وزدوضرب و ظلم وستم کرتاہے اور خود اپنے والدین کوطعنے تشنیع ودشنام کرتا ہے اور لوگوں سے کرواتاہے اور وہ شخص غاصب وکاذب وسارق کے ساتھ موصوف ہے،ایسے شخص کے پیچھے نمازجائزہے یامکروہ؟ اگرمکروہ ہےتو کون قسم کی مکروہ ہے؟ اور ایسے شخص کے پیچھے جوکوئی بسبب ناواقفی کے نمازپڑھے تونماز اس کودوبارہ پڑھناہوگی یانہیں؟ اور ایسے عاق الوالدین کودعوت کرنا کروانا صدقہ وغیرہ دینا دلوانا درست ہے یانہیں؟ اور اس کے مکان میں دعوت کھانا کیسی ہے اور وہ شخص از روئے شرع شریف کے کس تعزیر کے لائق ہے اوراس کی تائید کرنے والے پراز روئے شرع شریف کیاحکم ہے بادلائل قرآن وحدیث واقوال ائمہ ارشاد فرمایاجائے۔

الجواب:

ایساشخص افسق الفاسقین واخبث مہین ومستحق غضب شدید رب العالمین وعذاب عظیم ونارجحیم ہے۔

حدیث ۱: رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ طس عن بریدہ حدیث ۴۵۵۰۶ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۶ /۴۷۳،مجمع الزوائد بحوالہ الطبرانی فی الصغیر کتاب البروالصلۃ باب ماجاء فی البر وحق الوالدین دارالکتب ۸ /۱۳۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن