30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نورک۔رواہ البخاری فی الادب المفرد والطبرانی فی الاوسط[1] والبیھقی فی الشعب عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
نہ کرنا کہ اﷲ تعالٰی نور تیرا بجھادے گا(اسے بخاری نے ادب المفرد میں اور طبرانی نے اوسط میں اور بیہقی نے شعب میں ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۲۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
تعرض الاعمال یوم الاثنین والخمیس علی اﷲ تعالٰی وتعرض علی الانبیاء وعلی الاباء والامھات یوم الجمعۃ فیفرحون بحسناتھم ویزدادون وجوھھم بیضاء ونزھۃ فاتقوا اﷲ ولا توذوا موتاکم۔رواہ الامام الحکیم [2]عن والد عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ہردوشنبہ وپنجشنبہ کو اﷲ عزوجل کے حضوراعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ والتسلیم اور ماں باپ کے سامنے ہرجمعہ کو،وہ نیکیوں پرخوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی وتابش بڑھ جاتی ہے،تو اﷲ سے ڈرو اور اپنے مردوں کو اپنے گناہوں سے رنج نہ پہنچاؤ(اسے امام حکیم نے اپنے والد عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
بالجملہ والدین کا حق وہ نہیں کہ انسان اس سے کبھی عہدہ برآہو وہ اس کے حیات ووجود کے سبب ہیں تو جوکچھ نعمتیں دینی ودنیوی پائے گاسب انہیں کے طفیل میں ہوئیں کہ ہرنعمت وکمال وجود پرموقوف ہے اور وجود کے سبب وہ ہوئے تو صرف ماں باپ ہونا ہی ایسے عظیم حق کاموجب ہے جس سے بری الذمہ کبھی نہیں ہوسکتا نہ کہ اس کے ساتھ اس کی پرورش میں ان کی کوششیں، اس کے آرام کے لئے ان کی تکلیفیں خصوصًا پیٹ میں رکھنے،پیداہونے میں،دودھ پلانے میں ماں کی اذیتیں،ان کا شکر کہاں تك ادا ہو سکتاہے،خلاصہ یہ کہ وہ اس کے لئے اﷲ ورسول جل جلالہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سائے اور ان کی ربوبیت و رحمت کے مظہرہیں،ولہٰذا قرآن عظیم میں اﷲ جل جلالہ،نے اپنے حق کے ساتھ ان کا ذکرفرمایا کہ" اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ "[3]حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع