30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس سے کلام کرنا اپنے اوپرلازم نہیں جانتا حالانکہ ان درختوں میں وہ مقیم ہے کہ اگر اس کی جگہ تو ہوتا اور وہ یہاں گزرتا تو وہ راہ سے پھرکر آتا اور تیری قبرپر سلام کرتا۔ت)
حدیث ۱۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من احب ان یصل اباہ فی قبرہ فلیصل اخوان ابیہ من بعدہ۔رواہ ابویعلٰی [1] وابن حبان عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
جوچاہے کہ باپ کی قبرمیں اس کے ساتھ حسن سلوك کرے وہ باپ کے بعد اس کے عزیزوں دوستوں سے نیك برتاؤ رکھے(ابویعلٰی وابن حبان نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۸:فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من البر ان تصل صدیق ابیک،رواہ الطبرانی[2] فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
باپ کے ساتھ نیکوکاری سے ہے یہ کہ تو اس کے دوست سے اچھابرتاؤ کرے۔(طبرانی نے اوسط میں انس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۹:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان البر ان یصل الرجل اھل ود ابیہ بعد ان یولی الاب۔ رواہ الائمۃ احمد والبخاری فی الادب المفرد و مسلم[3] فی صحیحہ وابوداؤد والترمذی عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
بے شك باپ کے ساتھ سب نکوکاریوں سے بڑھ کریہ نکوکاری ہے کہ آدمی باپ کے بعد اس کے دوستوں سے اچھی روش پرنباہے (اسے ائمہ کرام احمد اور بخاری نے ادب المفرد میں اور مسلم نے اپنی صحیح میں اور ابوداؤد اور ترمذی نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۲۰:کہ فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
احفظ ودّ ابیك لاتقطعہ فیطفئ اﷲ |
اپنے ماں باپ کی دوستی پرنگاہ رکھ اسے قطع |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع