30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من برقسمھما وقضی دینھما ولم یستسب لھما کتب بارا و ان کان عاقا نی حیاتہ و من لم یبر قسمھما ولم یقض دینھما و استسب لھما کتب عاقا وان کان بارا فی حیاتھما۔رواہ الطبرانی فی الاوسط[1] عن عبدالرحمٰن بن سمرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جو شخص اپنے ماں باپ کے بعد ان کی قسم سچی کرے اور ان کا قرض اداکرے اور کسی کے ماں باپ کو براکہہ کر انہیں برا نہ کہلوائے وہ والدین کے ساتھ نکوکار لکھاجاتاہے اگرچہ ان کی زندگی میں نافرمان تھا اور جو ان کی قسم پوری نہ کرے اور ان کا قرض نہ اتارے اوروں کے والدین کو براکہہ کر انہیں برا کہلوائے وہ عاق لکھاجائے اگرچہ ان کی حیات میں نکوکارتھا(اسے طبرانی نے اوسط میں عبدالرحمن بن سمرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۴:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من زارقبر والدیہ اواحدھما فی کل یوم جمعۃ مرۃ غفراﷲ لہ وکتب برا۔رواہ الامام الترمذی العارف باﷲ الحکیم فی نوادر الاصول [2]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایك کی قبر پرہرجمعہ کے دن زیارت کوحاضرہوا ﷲ تعالٰی اس کے گناہ بخش دے اور ماں باپ کے ساتھ اچھابرتاؤ کرنے والا لکھاجائے(الامام الحکیم عارف باﷲ ترمذی نے نوادر الاصول میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۱۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من زارقبر ابویہ اواحدھما یوم الجمعۃ فقرأ عندہ یٰس غفرلہ۔رواہ ابن عدی [3] عن الصدیق الاکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وفی لفظ من زار قبروالدیہ اواحدھما فی کل جمعۃ فقرأ عندہ یٰس غفراﷲ لہ بعدد کل حرف منھا۔ رواہ ھو دالخلیلی |
جو شخص روزجمعہ اپنے والدین یا ایك کی زیارت قبر کرے اور اس کے پاس یٰس پڑھے بخش دیاجائے(اسے عدی نے صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔اور دیگر الفاظ میں۔ ت)جو ہرجمعہ والدین یا ایك کی زیارت قبر کرکے وہاں یٰس پڑھے یٰس شریف میں جتنے حرف ہیں ان سب کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع