دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

تقبل منہ ومنھما واستبشرت ارواحھما فی السماء وکتب عند اﷲ برا۔رواہ الدار قطنی[1] عن زید بن ارقم رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

وہ حج اس کی اور اس کے والدین کی طرف سے قبول کیاجاتا ہے اور ان کی روحیں آسمان میں اس سے شاد ہوتی ہیں،اور یہ شخص اﷲ عزوجل کے نزدیك ماں باپ کے ساتھ نیك سلوك کرنے والا لکھاجاتا ہے(اسے دارقطنی نے زید بن ارقم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۱۱:کہ فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من حج عن ابیہ وامہ فقد قضی عنہ حجتہ فکان لہ فضل عشر حجج۔رواہ الدارقطنی [2]عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جو اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے ان کی طرف سے حج اداہوجائے اور اسے دس حج کا ثواب زیادہ ملے۔(دارقطنی نے جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اسے روایت کیا۔ت)

حدیث ۱۲:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من حج عن والدیہ بعد وفاتھما کتب لہ عتقا من النار وکان للمحجوج عنھما اجر حجۃ تامۃ من غیران ینقص من اجورھما شیئا۔رواہ الاصبھانی فی الترغیب والبیھقی فی الشعب [3] عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

جو اپنے والدین کی وفات کے بعد ان کی طرف سے حج کرے اﷲ تعالٰی اس کے لئے دوزخ سے آزادی لکھے اور ان دونوں کے واسطے پورے حج کاثواب ہو جس میں اصلًا کمی نہ ہو۔(اسے اصبہانی نے ترغیب میں اور بیہقی نے شعب میں ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۱۳:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:


 

 



[1] سنن الدارقطنی کتاب الحج باب المواقیت حدیث ۱۰۹ نشرالسنۃ ملتان ۲ /۲۶۰

[2] سنن الدارقطنی کتاب الحج باب المواقیت حدیث ۱۱۲ نشرالسنۃ ملتان ۲ /۲۲۰

[3] شعب الایمان حدیث ۷۹۱۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۲۰۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن