دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

حدیث ۶:کہ ایك صحابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حاضرہوکر عرض کی:یارسول اﷲ! میں اپنے ماں باپ کے ساتھ زندگی میں نیك سلوك کرتاتھا اب وہ مرگئے ان کے ساتھ نیك سلوك کی کیا راہ ہے؟ فرمایا:

ان من البربعد الموت ان تصلی لھما مع صلٰوتك وتصوم لھما مع صیامک۔رواہ الدارقطنی [1]۔

بعد مرگ نیك سلوك سے یہ ہے کہ تواپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نماز پڑھے اور اپنے روزوں کے ساتھ ان کے لئے روزے رکھے(اسے دارقطنی نے روایت کیا۔ت)

یعنی جب اپنے ثواب ملنے کے لئے کچھ نفلی نمازپڑھے یاروزے رکھے تو کچھ نفل نماز ان کی طرف کہ انہیں ثواب پہنچائے یانماز روزہ جونیك عمل کرے ساتھ ہی انہیں ثواب پہنچنے کی بھی نیت کرلے کہ انہیں ثواب ملے گا اور تیرا بھی کم نہ ہوگا،

کما یدل علیہ لفظ"مع"انہ یحتمل لوجھین بل ھذا الصق بالمعیۃ۔

جیسا کہ لفظ"مع"اس پر دال ہے کیونکہ اس میں مذکورہ دونوں احتمال ہیں بلکہ آخری وجہ معیت کو زیادہ مناسب ہے۔(ت)

محیط پھرتاتارخانیہ پھرردالمحتار میں ہے:

الافضل لمن یتصدق نفلا ان ینوی لجمیع المؤمنین والمؤمنات لانھا تصل الیھم ولاینقص من اجرہ شیئ [2]۔

جوشخص نفلی صدقہ دے اس کے لئے افضل یہ ہے کہ تمام ایمان والوں کی نیت کرے کیونکہ انہیں بھی ثواب پہنچے گا اور اس کاثواب بھی کم نہ ہوگا۔ت)

حدیث۷:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

من حجّ عن والدیہ اوقضی عنہما مغرما بعثہ اﷲ یوم القیٰمۃ مع الابرار۔رواہ الطبرانی [3] فی الاوسط و الدار قطنی [4] فی

جو اپنے ماں باپ کی طرف سے حج کرے یا ان کا قرض ادا کرے روزقیامت نیکوں کے ساتھ اُٹھے(اسے طبرانی نے اوسط میں اور دارقطنی نے

 


 

 



[1] ردالمحتار بحوالہ الدارقطنی کتاب الحج باب الحج عن الغیر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۲۳۷

[2] ردالمحتار بحوالہ الدارقطنی کتاب الحج باب الحج عن الغیر داراحیاء التراث العربی بیروت ۲ /۲۳۶

[3] المعجم الاوسط حدیث ۷۷۹۶ مکتبۃ المعارف ریاض ۸ /۳۹۳

[4] سنن الدارقطنی کتاب الحج باب المواقیت حدیث ۱۱۰ نشرالسنۃ ملتان ۲ /۲۶۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن