30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲:کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
استغفار الولد لابیہ من بعد الموت من البر۔رواہ ابن النجار [1]عن ابی اسید بن مالك بن زر ارۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ماں باپ کے ساتھ نیك سلوك سے یہ بات ہے کہ اولاد ان کے بعد ان کے لئے دعاء مغفرت کرے(ابن النجار نے ابی اسید بن مالك بن زرارہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۳:کہ فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اذا ترك العبد الدعاء للوالدین فانہ ینقطع عنہ الرزق۔ رواہ الطبرانی [2] فی التاریخ والدیلمی عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
آدمی جب ماں باپ کے لئے دعاچھوڑ دیتا ہے اس کارزق قطع ہوجاتاہے(طبرانی نے تاریخ میں اور دیلمی نے انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
حدیث ۴ و ۵:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اذا تصدق احدکم بصدقۃ تطوعا فلیجعلھا عن ابویہ فیکون لہما اجرھا ولاینقص من اجرہ شیئا۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط[3]وابن عساکر[4] عن عبداﷲ بن عمر ورضی اﷲ تعالٰی عنہما ونحوہ الدیلمی فی مسند الفردوس [5]عن معٰویۃ ابن حیدۃ القشیری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جب تم سے کوئی شخص کچھ نفل خیرات کرے تو چاہئے کہ اسے اپنے ماں باپ کی طرف سے کرے کہ اس کا ثواب انہیں ملے گا اور اس کے ثواب میں سے کچھ نہ گھٹے گا(اس حدیث کوطبرانی نے اوسط میں اور ابن عساکر نے عبداﷲ بن عمرورضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا اور ایسے ہی دیلمی نے مسند الفردوس میں معاویہ ابن حیدہ قشیرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
[1] کنزالعمال بحوالہ ابن النجار حدیث ۴۵۴۴۹ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۶ /۴۶۳
[2] کنزالعمال الطبرانی فی التاریخ والدیلمی عن انس حدیث ۴۵۵۵۶ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۶ /۴۸۲
[3] المعجم الاوسط حدیث ۶۹۴۶ مکتبۃ المعارف ریاض ۷ /۴۷۹
[4] الجامع الصغیر بحوالہ ابن عساکر حدیث ۷۹۴۳ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۴۸۵
[5] الفردوس بماثور الخطاب عن معاویہ بن حیدۃ حدیث ۶۳۴۲ دارالکتب العلمیہ بیروت ۴ /۱۰۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع