دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

اﷲ غفوررحیم عزیز کریم جل جلالہ صدقہ اپنے رؤف رحیم علیہ وعلٰی آلہ افضل والتسلیم کا ہم سب مسلمانوں کو نیکیوں کی توفیق دے گناہوں سے بچائے،ہمارے اکابر کی قبروں میں ہمیشہ نور وسرورپہنچائے کہ وہ قادر ہے اور ہم عاجز،وہ غنی ہے ہم محتاج، وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل نعم المولٰی ونعم النصیر ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،وصلی اﷲ تعالٰی علی الشفیع علی الرفیع العفو الکریم الرؤف الرحیم سیّدنا محمّد واٰلہٖ واصحابہٖ اجمعین اٰمین والحمدﷲ ربّ العٰلمین۔

اب وہ حدیثیں جن سے فقیر نے یہ حقوق استخراج کئے ان میں سے بعض بقدرکفایت ذکرکروں:

حدیث ۱:کہ ایك انصاری رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے خدمت اقدس حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوکرعرض کی:یارسول اﷲ ! ماں باپ کے انتقال کے بعد کوئی طریقہ ان کے ساتھ نکوئی کاباقی ہے جسے میں بجالاؤں۔فرمایا:

نعم اربعۃ الصلاۃ علیھما والاستغفار لھما وانفاذ عھدھما من بعدھما واکرام صدیقھما وصلۃ الرحم التی لارحم لك الا من قبلھما فھذا الذی بقی من برھما بعد موتھما۔رواہ ابن النجار [1] عن ابی اسید الساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ مع القصۃ،ورواہ البیھقی[2] فی سننہ عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لایبقی للولد من برالوالد الا اربع الصلٰوۃ علیہ والدعاء لہ وانفاذ عھدہ من بعدہ وصلۃ رحمہ واکرام صدیقہ۔

ہاں چار باتیں ہیں:ان پرنماز،اورا ن کے لئے دعاء مغفرت، اور ان کی وصیت نافذ کرنا،اور ان کے دوستوں کی بزرگ داشت،اور جو رشتہ صرف انہیں کی جانب سے ہونیك برتاؤ سے اس کا قائم رکھنا،یہ وہ نکوئی ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کے ساتھ کرنی باقی ہے(ابن نجار نے ابی اسید ساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مع قصہ کے روایت کیا۔اوربیہقی نے اپنی سنن میں انہیں روایت کیا،اور بیہقی نے اپنی سنن میں انہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا،کہافرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے:والد کے ساتھ نیکی کی چارباتیں ہیں: اس پرنماز پڑھنا اور اس کے لئے دعامغفرت کرنا،اس کی وصیت نافذ کرنا،اس کے رشتہ داروں سے نیك برتاؤ کرنا، اس کے دوستوں کا احترام کرنا۔ت)

 


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن النجار حدیث ۴۵۹۳۴ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱۶ /۵۷۹

[2] السنن الکبرٰی کتاب الجنائز باب مالا یستحب لولی المیت الخ دارصادر بیروت ۴ /۶۱ و ۶۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن