30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ احکم۔ |
وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ احکم۔(ت) |
مسئلہ رابعہ:
مابین زن وشوہر حق زیادہ کس کاہے اور کہاں تک؟
الجواب:
زن وشوہر میں ہرایك کے دوسرے پرحقوق کثیرہ واجب ہیں ان میں جوبجانہ لائے گااپنے گناہ میں گرفتارہوگا،اگرایك ادائے حق نہ کرے تودوسرا اسے دستاویزبناکر اس کے حق کو ساقط نہیں کرسکتا مگروہ حقوق کہ دوسرے کے کسی حق پرمبنی ہوں اگریہ اس کا ایساحق ترك کرے وہ دوسرا اس کے یہ حقوق کہ اس پرمبنی تھے ترك کرسکتاہے جیسے عورت کانان ونفقہ کہ شوہر کے یہاں پابند رہنے کابدلہ ہے،اگرناحق اس کے یہاں سے چلی جائے گی جب تك واپس نہ آئے گی کچھ نہ پائے گی،غرض واجب ہونے مطالبہ ہونے،بے وجہ شرعی ادانہ کرنے سے گنہگار ہونے میں تو حقوق زن وشوہر برابر ہیں ہاں شوہر کے حقوق عورت پر بکثرت ہیں اور اس پروجوب بھی اشدوآکد،ہم اس پرحدیث لکھ چکے کہ عورت پرسب سے بڑا حق شوہرکاہے یعنی ماں باپ سے بھی زیادہ،اور مرد پر سب سے بڑاحق ماں کاہے یعنی زوجہ کاحق اس سے بلکہ باپ سے بھی کم،ذٰلك بمافضل اﷲ بعضھم علی بعض (یہ اﷲ تعالٰی کابعض پربعض کافضل ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۲: مسئولہ منشی شوکت علی صاحب فاروقی ۱۴ربیع الآخر ۱۳۲۰ھ
ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی اندریں مسئلہ(آپ پر اﷲ تعالٰی کی رحمت ہو،اس مسئلہ کے بارے میں آپ کاکیا ارشاد ہے۔ت) کہ بعد فوت ہوجانے والدین کے اولاد پر کیاحق والدین کارہتاہے؟ بیّنوابالکتاب توجروابالثواب۔
الجواب:
(۱)سب سے پہلاحق بعدموت ان کے جنازے کی تجہیز،غسل وکفن ونماز ودفن ہے اور ان کاموں میں سنن ومستحبات کی رعایت جس سے ان کے لئے ہرخوبی وبرکت ورحمت ووسعت کی امیدہو۔
(۲)ان کے لئے دعاواستغفار ہمیشہ کرتے رہنا اس سے کبھی غفلت نہ کرنا۔
(۳)صدقہ وخیرات واعمال صالحہ کاثواب انہیں پہنچاتے رہنا،حسب طاقت اس میں کمی نہ کرنا،اپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نمازپڑھنا،اپنے روزوں کے ساتھ ان کے واسطے بھی روزے رکھنابلکہ جونیك کام کرے سب کاثواب انہیں اور سب مسلمانوں کوبخش دینا کہ ان سب کو ثواب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع