دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:

جاء رجل الٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقال یارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من احق الناس بحسن صحابتی قال امك قال ثم من قال امك قال ثم من قال امك قال ثم من قال امك قال ثم من قال ابوک۔رواہ الشیخان [1] فی صحیحھما۔

ایك شخص نے خدمت اقدس حضورپرنورصلوات اﷲ وسلامہ علیہ میں حاضرہوکر عرض کی یارسول اﷲ سب سے زیادہ کون اس کامستحق ہے کہ میں اس کے ساتھ نیك رفاقت کروں،فرمایا تیری ماں،عرض کی پھر،فرمایا تیرا باپ۔ (امام بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی صحیح میں اسے روایت کیا۔ت)

تیسری حدیث میں ہے کہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اوصی الرجل بامہ اوصی الرجل بامہ اوصی الرجل بامہ اوصی الرجل بابیہ۔رواہ الامام احمدوابن ماجۃ والحاکم والبیھقی فی السنن[2] عن ابی سلامۃ۔

میں ایك آدمی کو وصیت کرتاہوں اس کی ماں کے حق میں، وصیت کرتاہوں اس کی ماں کے حق میں، وصیت کرتاہوں اس کی ماں کے حق میں،وصیت کرتاہوں اس کے باپ کے حق میں۔(امام احمد اور ابن ماجہ اور حاکم اور بیہقی نے سنن میں ابی سلامہ سے اسے روایت کیا۔ت)

مگر اس زیادت کے یہ معنی ہیں کہ خدمت میں دینے میں باپ پر ماں کو ترجیح دے مثلًا سو روپے ہیں اور کوئی خاص وجہ مانع تفصیل مادرنہیں توباپ کو پچیس۲۵ دے ماں کو پچھتر۷۵،یاماں باپ دونوں نے ایك ساتھ پانی مانگا توپہلے ماں کو پلائے پھرباپ کو، یادونوں سفر سے آئے ہیں پہلے


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب من احق الناس بحسن الصحبۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۸۸۳،صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب برالوالدین قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۱۲

[2] مسنداحمدبن حنبل حدیث خداش ابی سلامہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۳۱۱،سنن ابن ماجہ ابواب الادب ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۸،المستدرك للحاکم کتاب البروالصلۃ باب بر امك دارالفکر بیروت ۴ /۱۵۰،السنن الکبرٰی کتاب الزکوٰۃ باب الاختیار فی صدقۃ التطوع دارصادربیروت ۴ /۱۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن