دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

" وَ وَصَّیۡنَا الْاِنۡسٰنَ بِوٰلِدَیۡہِ اِحْسٰنًا ؕ حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ کُرْہًا وَّ وَضَعَتْہُ کُرْہًا ؕ وَ حَمْلُہٗ وَ فِصٰلُہٗ ثَلٰثُوۡنَ شَہۡرًا ؕ "[1]

آدمی کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیك برتاؤ کی،اسے پیٹ میں رکھے رہی اس کی ماں تکلیف سے،اور اسے جنا تکلیف سے،او اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھُٹنا تیس مہینے میں ہے۔

اس آیہ کریمہ میں رب العزت نے ماں باپ دونوں کے حق میں تاکید فرماکر ماں کو پھرخاص الگ کرکے گنا اور اس کی ان سختیوں اور تکلیفوں کوجو اسے حمل وولادت اور دوبرس تك اپنے خون کا عطرپلانے میں پیش آئیں جن کے باعث اس کاحق بہت اشدواعظم ہوگیا شمارفرمایا اسی طرح دوسری آیت میں ارشاد فرمایا:

" وَوَصَّیۡنَا الْاِنۡسٰنَ بِوٰلِدَیۡہِ ۚ حَمَلَتْہُ اُمُّہٗ وَہۡنًا عَلٰی وَہۡنٍ وَّ فِصٰلُہٗ فِیۡ عَامَیۡنِ اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ "[2]

تاکید کی ہم نے آدمی کو اس کے ماں باپ کے حق میں کہ پیٹ میں رکھا اسے اس کی ماں نے سختی پرسختی اٹھاکر،اور اس کادودھ چھُٹنا دو برس میں ہے،یہ کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا۔

یہاں ماں باپ کے حق کی کوئی نہایت نہ رکھی کہ انہیں اپنے حق جلیل کے ساتھ شمارکیا،فرماتاہے:شکربجالا میرا اور اپنے ماں باپ کا،اﷲ اکبر اﷲ اکبر وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم،یہ دونوں آیتیں اوراسی طرح بہت حدیثیں دلیل ہیں کہ ماں کاحق باپ کے حق سے زائد ہے،ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں:

سألت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ای الناس اعظم حقا علی المرأۃ قال زوجھا قلت فای الناس اعظم حقا علی الرجل قال امہ۔رواہ البزار بسند حسن والحاکم[3]۔

یعنی میں نے حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی عورت پرسب سے بڑا حق کس کاہے،فرمایا شوہر کا، میں نے عرض کی اور مرد پر سب سے بڑا حق کس کاہے، فرمایا اس کی ماں کا،(بزار نے بسند حسن اورحاکم نے اسے روایت کیا۔ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۶/۱۵

[2] القرآن الکریم ۳۱/ ۱۴

[3] المستدرك للحاکم کتاب البروالصلۃ اعظم الناس حقا علی الرجل امہ دارالفکربیروت ۴ /۱۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن