دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

تہمت زنالگانے والے کو اسی کوڑے لگتے ہیں اور ہمیشہ کو اس کی گواہی مردود ہوتی ہے اﷲ تعالٰی نے اس کانام فاسق رکھا،یہ سب احکام ہرمسلمان کے معاملے میں ہیں اگرچہ اس سے کوئی رشتہ علاقہ اصلًا نہ ہو،اور سوتیلی ماں توایك عظیم وخاص علاقہ اس کے باپ سے رکھتی ہے جس کے باعث اس کی تعظیم وحرمت اس پربلاشبہ لازم،اسی حرمت کے باعث رب العزت جل وعلا نے اسے حقیقی ماں کی مثل حرام ابدی کیا۔حدیث رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان ابرالبر صلۃ الرجل اھل ودابیہ۔رواہ مسلم[1]عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔

بیشك سب نکوکاریوں سے بڑھ کر نکوکاری یہ ہے کہ فرزند اپنے باپ کے دوستوں سے اچھاسلوك کرے(مسلم نے ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اسے روایت کیا۔ت)

دوسری حدیث میں ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ماں باپ کے ساتھ نکوکاری کے طریقوں میں یہ بھی شمارفرمایا:

واکرم صدیقھما۔ابوداؤد [2]ابن ماجۃ و ابن حبان فی صحاحھم عن مالك بن ربیعۃ الساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

ان کے دوست کی عزت کرنا۔(ابوداؤد،ابن ماجہ اورابن حبان نے اپنی اپنی صحاح میں مالك بن ربیعۃ الساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)

باپ کے دوستوں کی نسبت یہ احکام تو اس کی منکوحہ اس کی ناموس کی تعظیم وتکریم کیوں نہ احق وآکد ہوگی خصوصًا جبکہ اس کی ناراضی میں باپ کی ناراضی اﷲ تعالٰی کی ناراضی ہے واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ثالثہ:

اولادپرحق پدرزیادہ ہے یاحق مادر؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ،اجرپاؤ۔ت)

الجواب:

اولاد پرماں باپ کاحق نہایت عظیم ہے او رماں کاحق اس سے اعظم،قال اﷲ تعالٰی:


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب البروالصلۃ باب فضل صلۃ اصدقاء الاب والام قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۱۴

[2] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی برالوالدین آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۴۴،سنن ابن ماجہ ابواب الادب باب صل من کان ابوك یصل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن