دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

رواہ الحاکم[1] والاصبہانی والطبرانی عن ابی بکر رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

(حاکم اور اصبہانی اور طبرانی نے ابی بکررضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)

آٹھویں حدیث میں ہے:ایك جوان نزع میں تھا اسے کلمہ تلقین کرتے تھے،نہ کہاجاتاتھا یہاں تك کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تشریف لے گئے اور فرمایا:کہہ لاالٰہ الا اﷲ،عرض کی نہیں کہاجاتا،معلوم ہوا کہ ماں ناراض ہے،اسے راضی کیا توکلمہ زبان سے نکلا۔رواہ الامام احمد[2] والطبرانی عن عبداﷲ بن ابی اوفی رضی اﷲ تعالٰی عنہ(امام احمد اور طبرانی نے عبداﷲ بن ابی اوفٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اسے روایت کیا۔ت)

مگر ان امور سے وہ عاصی اور اس کافعل مخالف حکم خداہوا،اس کا منکرِخداہونا لازم نہیں آتا جب تك یہ نہ کہے کہ باپ کی اطاعت شرعًا ضروری نہیں یامعاذاﷲ باپ کی توہین وتذلیل جائز ہے جومطلقًا بلاتاویل ایسا اعتقاد رکھتاہو وہ بے شك منکرالٰہی ہوگا اور اس پرصریح الزام کفر،والعیاذباﷲ تعالٰی،واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ ثانیہ:

سوتی مادر پرتہمت بد طرح طرح کی لگائے اس کے واسطے کیاحکم ہے؟ اورسوتیلی مادر کا حق پسر علاتی پرہے یانہیں؟

الجواب:

حقوق تومسلمان پرہرمسلمان رکھتاہے اور کسی مسلمان کو تہمت لگانی حرام قطعی ہے خصوصًا معاذاﷲ اگرتہمت زنا ہو،جس پرقرآن عظیم نے فرمایا: 

" یَعِظُکُمُ اللہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثْلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷ "[3]

اﷲ تمہیں نصیحت فرماتاہے کہ اب ایسانہ کرنا اگرایمان رکھتے ہو۔

 


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب البر والصلۃ باب کل الذنوب یؤخر اﷲ ماشاء منہا دارالفکر بیروت ۴ /۱۵۶،کنزالعمال حدیث ۴۵۵۴۵ بیروت و الدرالمنثور تحت آیات ۱۷ /۲۳،۲۴ و ۴ /۱۷۴

[2] شعب فــــ الایمان حدیث ۷۸۹۲ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۶ /۱۹۸

فــــــ:تلاش کے باوجود احمدوطبرانی سے ان الفاظ کے ساتھ حدیث نہیں مل سکی شعب الایمان میں انہی الفاظ سے ملاحظہ ہو۔

[3] القرآن الکریم ۲۴/۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن