30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الحقوق لطرح العقوق ۱۳۰۷ھ
(نافرمانی کوختم کرنے کے لئے حقوق کی تفصیل)
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
نحمدہ،ونصلی علٰی رسول الکریم ط
مسئلہ ۱۵۸ تا ۱۶۱: ۱۲شعبان ۱۳۱۱ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں:
مسئلہ اولٰی:
پسر نے اپنے باپ کی نافرمانی اختیارکرکے کل جائداد پدر پر قبضہ کرلیا اور باپ کے پاس واسطے اوقات بسری کے کچھ نہ چھوڑا بلکہ درپَے تذلیل وتوہین پدر کے ہے اور اﷲ جل شانہ،نے واسطے اطاعت پد ر کے کلام اپنے میں فرمایا ہے،صورت ہذا میں اس نے خلاف فرمودہ خدا کیا وہ منکرحکم خداہوا ا نہیں؟ اور منکرکلام ربانی کے واسطے کیا حکم شرع شریف ہے؟ اور وہ کہاں تك گنہگار ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ،اجرپاؤ۔ت)
الجواب:
پسر مذکور فاسق فاجر مرتکب کبائر عاق ہے اور اسے سخت عذاب وغضب الٰہی کااستحقاق،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع