30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھلائی کابرتاؤ رکھنا،اسے خلاف شرع باتوں سے بچانا۔قال تعالٰی:" وَعَاشِرُوۡہُنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ ۚ"[1](عورتوں سے اچھی طرح رہنا سہنا کرو۔ت)او ر اﷲ تعالٰی نے فرمایا:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ وَ اَہۡلِیۡکُمْ نَارًا "[2] |
اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو آگ سے بچاؤ۔(ت) |
اور عورت پرمرد کاحق خاص امورمتعلقہ زوجیت میں اﷲ ورسول کے بعد تمام حقوق حتی کہ ماں باپ کے حق سے زائد ہے ان امور میں اس کے احکام کی اطاعت اور اس کے ناموس کی نگہداشت عورت پر فرض اہم ہے،بے اس کے اذن کے محارم کے سوا کہیں نہیں جاسکتی اور محارم کے یہاں بھی ماں باپ کے یہاں ہرآٹھویں دن وہ بھی صبح سے شام تک کے لئے اور بہن، بھائی، چچا،ماموں،خالہ،پھوپھی کے یہاں سال بھر بعد اور شب کو کہیں نہیں جاسکتی،
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:"اگر میں کسی کو غیرخدا کے سجدے کا حکم دیتا توعورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوھر کو سجدہ کرے"[3]
اورایک حدیث میں ہے:"اگرشوہر کے نتھنوں سے خون اور پیپ بہہ کر اس کی ایڑیوں تک جسم بھرگیا ہو اور عورت اپنی زبان سے چاٹ کر اسے صاف کرے تو اس کا حق ادانہ ہوگا" [4]واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۷:ازریاست بھرت پورشرقی راجپوتانہ ڈیرہ سیدبشرالدین احمد عرف سیدفقیر احمدصاحب جمعدار ترب پنجم رجمنٹ اول مسئولہ حامد الدین احمدقادری ۲۰ رمضان ۱۳۳۹ھ
|
چہ میفرمایند علمائے دین احدی ومفتیان شرع محمدی اندریں مسئلہ کہ اخبار وآثاریکہ |
دین الٰہی کے علماء اور شرع محمدی کے مفتی حضرات اس مسئلہ میں کیافرماتے ہیں کہ احادیث |
[1] القرآن الکریم ۴ /۱۹
[2] القرآن الکریم ۶۶ /۶
[3] جامع الترمذی ابواب الرضاء باب ماجاء فی حق الزوج علی المرأۃ امین کمپنی دہلی ۱ /۱۳۸،کنزالعمال برمزحم حدیث ۴۵۸۶۵ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۵۵۸
[4] مسند امام احمدبن حنبل حدیث معاذ بن جبل المکتب الاسلامی بیروت ۵ /۲۳۹،کنزالعمال برمزکر حدیث ۴۵۸۶۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶ /۵۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع